|
درحقیقت سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ جیٹ ونگ ہوا کا استعمال کرکے ایک کامیاب اٹلانٹک کراسنگ کو پایہ تکمیل تک پہونچایاجائے۔
بہت ساری ایسی پیچیدگیاں اور رکاوٹیں ہیں جن پر قابو پانا کامیابی کے لئے ضروری ہے۔ اور یہ کوئی معمولی پیچیدگیاں نہیں ہیں کیوں کہ وہ کمپنی یا چیلنجر کے قابو سے باہر ہیں ۔ بالفاظ دیگر ہم انھیں قدرتی عناصر کہہ سکتے ہیں۔
لیکن Webtel.mobi اور چیلنجر دونوں کا نظریہ ایک ہے اور وہ ہے کامیابی۔ ان دونوں کا ماننا ہے کہ چیلنج کی ماہیت نہ صرف بنیادی طور پراسے پورا کررہی ہے بلکہ مکمل طور پر اس کی کوشش کے لئے تیار ہے۔
یہ مکمل طور پر آسان امور نہیں ہیں، تجارت یا کسی بھی میدان میں اہم پیش رفت اس وقت تک حاصل نہیں ہوسکتی جب تک رکاوٹوں اور ہزیمتوں کے وقت ثابت قدمی واستقلال سے کام نہ لیا جائے۔ کمپنی یہ مانتی ہے کہ مشکلات پیش آنے پر عزم واستقلال کا راستہ اپنانے سے ہی کامیابی حاصل ہوتی ہے، خصوصاََ اس وقت جب پہلی کوشش میں کامیابی حاصل نہ ہو۔
بہر حال، پہلی کوشش کے بغیر نہ تو آگے بڑھا جاسکتا ہے نہ ہی کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ کسی بھی پروگرام یا ترقی میں سب سے اہم قدم وہی ہوتا ہے جس سے سفر کی شروعات ہوتی ہے۔
باوجودیکہ چیلنج کا سامنا مکمل ارتکاز، منصوبہ بندی اور وقف کے ساتھ کیا گیا ہے پھر بھی اس کا نتیجہ غیر یقینی ہے۔ اگر یہ کرنا آسان ہوتا اور اس کے نتیجے کی ضمانت ہوتی تو یہ کوئی چیلنج نہیں ہوتا اور نہ کوئی کمپنی یا چیلنجر اسے کرتا۔
یہ بالکل صحیح ہے کیوں کہ یہ مشکل ہے اور چونکہ آخری نتیجہ کسی بھی طرح سے یقینی نہیں ہے اس لئے یہ ایک ایسا چیلنج ہے جو جدو جہد کے قابل ہے۔
1. ہوا اور موسم

پرواز میں درپیش چیلنجوں میں ہوائیں اور موسم شامل ہیں یہ اس لئے نہیں کہ لینڈنگ ژون کے قرب وجوار کا علاقہ "دنیا کی متلاطم ہواؤں کی راجدھانی" کے نام سے مشہور ہے۔
جغرافیائی اور موسمیاتی لحاظ سے علاقہ بے نظیر ہے۔ افریقہ اور اسپین دو براعظموں کی قریب نیز گہرے شمالی بحر اوقیانوس کا اتھاہ بحر متوسط سے ملنا۔ اس سے چیلنج ژون کے علاقے میں ایسی چیز بنتی ہے جسے ماہر موسمیات ”ایک مقامی جغرافیائی کٹورا جسے نکلنے کا صرف ایک ہی راستہ ہو“ کہتے ہیں۔
یہ خروج براہ راست چیلنج زون کے راستے ہوتا ہے۔
دو براعظموں کے درمیانی فاصلے کی تنگی سے ایک پر خطر اثر مرتب ہوتا ہے جس سے بحیرہ روم کے زیادہ دباؤ والے علاقوں سے بہنے والی ہوائیں شمالی بحر اوقیانوس کے کم دباؤ والے علاقوں میں داخل ہوکر جم جاتی ہیں اور انتہائی حد تک برق رفتار ہوجاتی ہیں۔ انھیں " تیز پروا" ہوا کہا جاتاہے۔
بغیر کسی انتباہ کے علاقے کی ہوائیں اپنا رخ بھی بدل سکتی ہیں جیسے ان کا رخ یکایک مشرق سے مغرب کی جانب ہو جاتا ہے۔ ایک ہی وقت میں بلندی کی مختلف سطحوں پر ہوائیں مخالف سمتوں میں بہتی ہیں، ان سطحوں میں نسبتاََ بہت کم فرق ہوتا ہے جو بہاؤ کے رخ کو ایک دوسرے سے علیحدہ کرتا ہے۔
ان موسمی وقوعات سے پہلے اور ان کے دوران کی ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق بالکل درست اور قابل اعتبار معلومات اور پیش گوئی کے حصول کے واسطے چیلنج Webtel.mobi نے میٹیو فرینک کی اپنے موسمیاتی مشیر کی حیثیت سے تقرری کی ہے جن کا شمار عالمی شہرت یافتہ موسمیاتی پیش گوؤں میں ہوتا ہے۔ میٹیو فرینک ہفتہ وارانہ، یومیہ اور جیسے جیسے وقت قریب ہوتا ہے، ہر گھنٹے چیلینج زون اور اس کے ارد گرد کی صورت حال سے متعلق معلومات اور پیش گوئیاں فراہم کرتے رہیں گے۔

2بروڈکاسٹ (نشر)

بحر اوقیانوس کو عبور کرنا اور براعظموں کو جوڑنا یکساں طور پر ہمت، منصوبہ اور ٹیکنالوجی کے کار نمایاں کا متقاضی ہوتا ہے۔ لیکن زمین کے ہر خطے میں اس کی براہ راست بروڈکاسٹنگ ایک پیچیدہ اور مشکل امر ہے۔
بروڈکاسٹنگ چیلنج یہ ہے کہ وقوع کے واقع ہونے کے وقت اس کو براہ راست فلمایاجائے اور صحیح وقت پر سیٹلائٹ کے ذریعہ ٹی وی بروڈکاسٹروں تک پہونچایا جائے اور ایک براہ راست انٹرنیٹ ویب کاسٹ کے لئے جو دنیا کے ہر ملک کی دست رس میں ہو، اس کی تقسیم کی جائے۔ اسی طرح پانچ سو سے بھی زیادہ پوسٹ ریہرسل اور پوسٹ چیلنج ٹی وی اسٹیشنوں کو ویڈیو نیوز ریلیز مہیا کرنا بھی بروڈکاسٹنگ چیلنج ہے۔
فلم سازی اعلی درجہ کے ٹی وی کیمروں کے ذریعہ زمین پر اور ہوا میں ہوگی۔ یہ کیمرے انسانی ہاتھوں میں بھی ہوں گے (جو مناسب اور مستحکم لینسوں والے ہوں)اور ہیلی کوپٹروں پر بھی نصب ہوں گے (پوری طرح سے جائز و سے مستحکم(
ان مختلف کیمروں اور ویڈیو ذرائع سے ریڈیو فریکونسی سگنلوں کو سینے فلیکس کیمرہ ہیلی کوپٹر میں ایک نشریہ تک ارسال کیا جائے گا اور وہاں سے ہوائی بیڑے کے اوپر ٹرانسمیٹر کو ارسال کیا جائے گا جب وہ مراکش سے اسپین کو عبور کررہا ہو۔
بدلے میں، یہ اشارات لینڈنگ زون پر ایک وصول کنندہ اور مکسنگ سیٹیلائٹ ٹرک کو واپس ارسال کردیے جائیں گے۔ اور سیٹیلائٹ ٹرک سے سگنل کی ترسیل کسی بروڈکاسٹر کے ذریعہ فری ڈاون لنکنگ یا پیچینگ (کنکشن)کے لئے اسی طرح براہ راست انٹرنیٹ اسٹریمنگ کے ذریعہ انٹرنیشنل ویب کاسٹ تک یوٹل سیٹ اور بی ٹی ٹاور تک کردی جائے گی۔
ایسوسی ایٹڈ پریس ٹیلی ویژن نیوز (APTN)کے ذریعہ دو ویڈیو نیوز ریلیزز (VNRs)بھی پیش کئے جائیں گے جس کی APTNکے گلوبل ویڈیو وائر کی تقسیمی خدمت کے ذریعہ پورے عالم میں بلا معاوضہ تقسیم کی جائے گی۔
سیٹلائٹ سے انٹرنیٹ ویب کاسٹ کو ڈاون لنک کیا جائے گا، ایک تقسیمی ایمپلی فائر سے پورا کیا جائے گا اور سرور کمپیوٹر کے ایک کنارے کے ذریعہ اس کو کوڈ کیا جائے گا تاکہ پوری دنیا میں واقع اکامئی ٹیکنالوجیز کے 50,000ایج سرور تک اس کی تقسیم عمل میں آئے اور براہ راست نمائش کے لئے Webtel.mobi سائٹ تک اسے پہونچایا جائے۔ یہ سگنل دو مختلف بائٹ ریٹس 200اور 384میں باقی نہیں رہے گا۔
ٹی او پی

3ذرائع نقل و حمل

اگرچہ Webtel.mobi Intercontinental Challenge نسبتاََ کم مدت کا ہوگا (اس وقت جب چیلنجر حالت نشر میں ہو)چیلنج کے لئے انتظامی تنظیم کی حمایت ایک بڑی ذمہ داری رہی ہے۔
درجنوں ممالک اور مختلف زبانوں میں نظم وضبط وسیع اور مختلف النوع دائرہ کار میں مختلف کمپنیوں اور عملہ کی ٹیموں کے ساتھ مل کر اس میں منصوبہ سازی اور مکمل حمایت اور کارکردگی والی باہمی سرگرمیوں کو روبہ عمل لانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
تاہم جیسا کہ منصوبہ سازی، انتظام وانصرام اور متعدد ممالک کے بین الاقوامی عملہ کے اراکین، خدمات اور سازوسامان والی غیر محدود عالمی مواصلات کی تنفیذ کے لئے اصل یکساں ہیں، خواہ مواصلت یا ترسیل Webtel.mobi ٹیلی کمیو نیکیشن پروڈکٹ کے لئے ہو یا ایک بڑے بین الاقوامی وقوع کے عالمی اور کثیر لسانی بروڈکاسٹ کے لئے، Webtel.mobi کا انتظامی ڈھانچہ ان تمام ضروریات و مطالبات کو بغیر کسی بڑی مشکل کے پورا کرنے کا اہل رہا ہے۔
ٹی او پی

4میڈیا اعانت

Webtel.mobi نے اس بات کا انتظام کررکھا ہے کہ خواہش مند بروڈکاسٹر وقوع کی براہ راست معلومات خواہ یوٹل سیٹ یا لندن کے بی ٹی ٹاور کے وسیلے سے حاصل کرسکیں۔
ویڈیو نیوز ریلیزز کی تقسیم چیلنج سے براہ راست معلومات فراہم کرکے بھی ہوگی اور اسی طرح وقوع کے بعد اور ریہرسل کے بعد بھیجے گئے مرتب ویڈیو نیوز ریلیزز کے ذریعہ بھی۔ اسے اے پی ٹی این گلوبل ویڈیو ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے ذریعہ بھیجا جائے گا۔
لینڈنگ زون پر Webtel.mobi نے ایک غیر متحرک اسٹوڈیو معیار کے کیمرے کا انتظام کررکھا ہے جو چیلنج کی تکمیل کے بعد کئی گھنٹوں کے لئے دستیاب ہوگا تاکہ صحافی حضرات انٹرویو کنڈکٹ کرسکیں۔ یہ کیمرہ براہ راست یوٹل سیٹ اور بی ٹی ٹاور سے منسلک ہوگا۔ یہ کیمرہ میڈیا کے ان ممبران کے لئے براہ راست انٹرویو کنڈکٹ کرنے کے لئے دستیاب ہوتا ہے جو وقوع پر حاضر ہوتے ہیں اور ان کے ساتھ پوری کیمرہ ٹیم نہیں ہوتی یا جن کی رسائی سیٹلائٹ ٹائم تک ممکن نہیں ہوتی۔
اس کے علاوہ، وقوع کی ویب سائٹ پر جتنی زیادہ معلومات ممکن ہوسکتی ہیں، مہیا کردی گئی ہیں تاکہ میڈیا کے وہ ممبران جو حاضر نہ ہوسکے ہوں، انھیں زیادہ سے زیادہ ممکنہ معلومات دستیاب ہوجائیں۔
وقوع کی ویب سائٹ پر ایک سیکشن ایسا بھی قائم کیا گیا ہے جہاں میڈیا کے اراکین ہائی ریزولیو شن کی غیر متحرک تصاویر مفت میں ڈاون لوڈ کرسکیں، اس کے لئے صرف اس چیز کی ضرورت ہے کہ Webtel.mobi اور پکچر کریڈٹ میں فوٹوگرافر کی پہچان ہو۔
پورے چیلنج میں میڈیا تعاون کے اراکین کی ایک ٹیم میڈیا کے ممبران کی اعانت کے لئے آس پاس ہوگی۔
میڈیا کے لوگوں کے لئے مراکش اور اسپین کے لوگوں کے رابطے کی تفصیلات بھی مہیا کرائی جائیں گی جن سے فلم سازی کے متعلق ضروری منظوریوں کے حصول کے لئے انھیں ان سے رابطہ کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ مزید براں Webtel.mobi نے ایر ماروک کے خصوصی طیاروں کے کرایوں کے بارے میں بھی گفت وشنید کررکھی ہے اور اس میں انٹر پو ل ایجنٹ حضرات (Webtel.mobi سے علیحدہ)کی تفصیلات بھی ہیں، جو سفری منصوبوں کے بارے میں مددگار ہوں گے۔
ٹی او پی

|