Indonesian Korean Chinese Portuguese Russian Arabic Turkish Urdu Dutch Polish Hindi Japanese Vietnamese Malay Tagalog Spanish French Italian German English
 
  ابتدا
  پس منظر
 
 

چیلنج کی مشق

 

چیلنج کا راستہ واعدادوشمار

 

چیلنجیز

 

چیلنج کا وقت اور تاریخ

 

چیلنج ٹیم

 

چیلنج کے سازوسامان

 

چیلنج کا نشریاتی خاکہ

 

چیلنج مفت اور براہ راست دیکھیں

 

چیلنج کی مفت تصاویر اور نقشے

 

چیلنج کی مفت مختصر دستاویزی فلم

 

میڈیا/ کی تفصیلات اور وسائل

 

رابطے

 

چیلنج کا مشاہد

 

فوٹو اور تصاویر

 

چھوٹی دستاویزی فلم

Click here to be emailed about future Webtel.mobi events                                 
 

چیلنج ٹیم

 

Webtel.mobi کا فلسفہ یہ ہے کہ اگر اس کا خود کا عملہ کچھ سمجھنے سے قاصر ہے، اس کے مقصد اور ہدف سے ناآشنا ہے اور اسے نہیں معلوم کہ پوری کامیابی کے ساتھ خود اسے اس کی تنفیذ کیسے کرنے ہے تو کمپنی اس کو تسلیم نہیں کرے گی۔ اس کا اطلاق کمپنی کی مصنوعات ، خدمات یا بشمول چیلنج کی دوسری کمپنی کی متعلقہ سرگرمی پرہوتا ہے۔

بایں طور، Webtel.mobi Intercontinental Challenge کی خود کمپنی کی ذاتی عملہ کی ایک ٹیم کے ذریعہ خیالی تشکیل دی گئی، اس کی منصوبہ سازی کی گئی اور اسے روبہ عمل لایاگیا، ساتھ ہی ساتھ ضرورت کے مطابق تیسری پارٹی کے متفحص اشخاص یا کمپنیوںکا تقرر اور تعین، جن کی مہارت مسلم ہے جنھوں نے اپنی مخصوص فیلڈ میں اپنی استعداد اور فوقیت کی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کررکھا ہے۔تیسری پارٹی ایک ٹیم کی حیثیت سے کمپنی عملے کی ہدایت کے تحت کارگزاری کرتی ہے، جیسا کہ کمپنی کا ماننا ہے کہ اشخاص اور افراد ایک جٹ ہوکر ایک ٹیم کی شکل میں کام کریں تو اس سے بہترین نتائج برآمد ہوتے ہیں۔

اس تعلق سے وہ ٹیم جو کہ Webtel.mobi Intercontinental Challenge کی خیالی تشکیل، اس کی منصوبہ سازی اور اس کی تنفیذ نیز دنیا میں اس کی بروڈ کاسٹنگ کے لئے ذمہ دار ہے۔ وہ درج ذیل ہیں:

  1. اہم پارٹیاں
  2. طیارہ فراہم کرنے والے
  3. پائلٹ اور فضائی عملہ(ہوابازی یا ہوائی جہاز کا عملہ)
  4. میڈیا ٹیم
  5. فلم سازی اور فوٹوگرافی
  6. انٹرنیٹ اسٹریمنگ
  7. ریڈیو بروڈکاسٹ
  8. آن لائن طبقاتی حکمت عملی
  9. سیکیورٹی، تحفظ، تلاش اور بچاؤ اور انتظامی ڈھانچہ
  10. موسمیاتی حمایت
  11. ترجمہ


1.اہم پارٹیاں

اسٹیورٹ اسٹرزل

Webtel.mobi Limited کے چیئرمین اور چیف ایکزکیٹیو آفیسر ، The Webtel.mobi Intercontinental Challenge کی تمام جہتوں کی تنفیذ ، کلیدی نظم ونسق، مکمل منصوبہ سازی اس کی خیالی تشکیل کے لئے ذمہ دار

ہارٹ وگ بیئر

Webtel.mobi Intercontinental Challenge کے پروجیکٹ لیڈر اور کمپنی کی انتظامی ٹیم کے ایک رکن۔ ہارٹ وگ پروجیکٹ مینجمنٹ اور چیلنج کی اسٹیمنگ سے متعلق تمام پہلووں کی تنفیذ کے لئے ذمہ دار ہیں۔۔ہارٹ وگ ایئر فورس کے سابق ٹیسٹ پائلٹ اور انجینئر ہیں، جنھوں نے اپنی خود کی بین الاقوامی فضائی کمپنی کھولنے سے پہلے دنیا کی کچھ بڑی بڑی فضائی کمپنیوں کے لئے بطور ٹیسٹ پائلٹ اپنی خدمات انجام دی ہیں، Webtel.mobi لیمیٹڈ کے خصوصی وقوعات کا صدر مقرر ہونے سے پہلے انھوں نے پچھلے تیس سالوں تک اپنی ذاتی کمپنی کا نظم ونسق سنبھالاتھا۔


ویس راسی

ویس راسی نے اپنی انتھک محنت، کوشش اور عزم واستقلال سے بہت ساری مزاحمتوں اور اڑچنوں کا سامنا کیا اور ان پر غالب رہے اور ذاتی اہلیت وفوقیت سے ترقی اور کامیابی حاصل کی ہے۔ وہ سوئس ایئر فورس کے جیٹ فائر کے سابق پائلٹ اور میجر یوروپین ایئر لائن کے پائلٹ ہیں، انھوں نے اپنی مخلصانہ کوششوں اور جدو جہد سے اپنی فیلڈ میں وہی کامیابی حاصل کی ہے جسے کمپنی نے اپنی فیلڈ میں حاصل کیا ہے۔ ان کے ذمہ انسانی پرواز کے لئے جیٹ پاور والی ونگوں کی ترقی وپختگی ہے۔ چونکہ انھوں نے انھی قدروں کو عملی طور پر ثابت کردکھایا تھا جن قدروں کو کمپنی نے ان کی استعدادات کے ضمن میں ظاہر کیا تھا، اس لئے Webtel.mobi نے انھیں Webtel.mobi Intercontinental Challenge کی پیش کش کی جسے انھوں نے قبول کرلیا۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا چیلنجر ہے جس کے لئے Webtel.mobi کے ذریعہ چیلنجوں کی ایک حالیہ سیریز ہوگی، اس لئے ویس کی تقرری چیلنجر 1کی حیثیت سے ہوئی ہے۔

مارک ڈاوسن

Webtel.mobi Limited ڈائرکٹر برائے مالیات Webtel.mobi Intercontinental Challenge – کے اخراجات اور مالی منصوبہ سازی کی تمام جہتوں کے لئے ذمہ دار ۔جس کی Webtel.mobi نے تمام جہتوں میں تمویل کی ہے۔ مارک پہلے کثیر ملکی کمپنیوں میں سینئر ایگزیکیٹیو جیسے مالیاتی ڈائرکٹر کے عہدوں پر فائز رہے پھر انھوں نے خود کے حسابات کی بنیاد رکھی بعد میں انھوں نے ایک دوسری آڈیٹنگ کمپنی کے کام کیا۔ اور فی الحال وہ Webtel.mobi Limited کے مالیاتی ڈائرکٹر کے ساتھ ساتھ ایک آڈیٹنگ کمپنی کے پارٹنر بھی ہیں۔


ٹی او پی

2. طیارہ مہیاکرنے والے

انائر

انائر گروپ یورپ کے بڑے ہیلی کوپٹر آپریٹروں میں سے ایک ہے۔ اس کے بیڑے میں 180سے بھی زائد طیارے ہوتے ہیں جن میں سے 140سے بھی زیادہ خود اس کے ذاتی طیارے ہیں۔ اس کے ہیلی کوپٹر آگ پر قابو پانے سے لے کر بچاؤ کاری اور نقل وحمل تک جیسے بڑے بڑے مقاصد اور کاموں کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں۔

 

الفاکام

الفاکام چیلنج کے لئے ٹرانسمیٹر ایرکرافٹ مہیا کرتی ہے۔ یہ ہیلی کوپٹرالفاکام کی ذیلی کمپنی یورولنکس کے ذریعہ چلائے جائیں گے۔یورولنکس لاسلکی ایچ ڈی ٹی وی کی ترسیلی عمل داری میں کلیدی کردار اداکرتی ہے اور ہائی ٹیک اور جدید لاسلکی کنکشنوں کے لئے کسی بھ ضرورت کو پورا کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ الفاکام میں ڈیولپ کی گئی لاسلکی ٹیکنالوجی سے spin-offکی طرز پر بنائی گئی یورولنکس کا ایچ ڈی ٹی وی سیٹلائٹ سروسز اور لاسلکی مواصلات میں اختصاص ہے۔


فلائنگ ڈیول

فلائنگ ڈیول سوئٹزرلینڈ کی کمپنی ہے جو pilatus PC6 طیارہ فراہم کرتی ہے جس سے چیلنجر ایگزٹ کرے گا۔ کمپنی اعلیٰ درجے کے چیلنجنگ ضابطوں میں کئی پرواز تجربات کے ساتھ بہت ہی تجربہ کار پائلٹ اور جہاز کے عملہ کی پیش کش کرتی ہے۔


ٹی او پی

 

3. پائلٹ اور فضائی عملہ کے اراکین

اسماعیل کاربونیل(فالکون 1)

اسماعیل تلاش اور بچاؤ ہیلی کوپٹر، فالکون 1، بیل 412کو اڑائیں گے۔ انھوں نے 3400گھنٹوں کی اڑان بھری ہے اور انھیں آگ پر قابو پانے، ہنگامی صورت حال میں طبی امداد، تلاش اور بچاؤ اور فضائی فلم سازی کا تجربہ ہے۔


جون کمپلیدو (فالکون2)

جون یوروکاپٹرAS355Nکیمرہ ہیلی کوپٹر کو پرواز کرائیں گے۔ انھیں 7,700 گھنٹوں کی پرواز کے ساتھ ساتھ آگ پر قابو پانے، تلاش اور بچاؤ، جنگلات کی نگرانی اور ہنگامی صورت حال میں طبی خدمات کا کا تجربہ ہے ۔

رولانڈ برونر(فالکون2)

رولانڈ کیمرہ ہیلی کوپٹر (ایگل2)کے ساتھی پائلٹ ہوں گے۔ وہ 1982سے ہیلی کوپٹر اڑارہے ہیں اور انھوں نے کئی سوئس کمپنیوں میں نقل وحمل اور بچاؤ یا پائلٹ اور فلائٹ ٹیچر کی حیثیت سے کام کیا ہے۔ رولانڈ کو فضائی فوٹوگرافی میں مہارت حاصل ہے۔

 


سالوا ڈورکارازونی (فالکون3)

سیلویڈر اسٹاف ہیلی کوپٹر کواڑائے گا۔ فالکون 3، بیل 412۔ اس سے زیادہ بیل412 اور اس سے زیادہ 6400گھنٹے کی اڑان کے لئے ان کے پاس ایک معلم ہے۔اسے فائر فائٹنگ، تلاش و بچاؤ اور ایمرجنسی میڈیکل سروس کا تجربہ ہے۔

اینرک ارناو (بیک اپ پائلٹ)

اینرک 3800گھنٹے کی اڑان سے نیچے ہے ، اسے فائر فائٹنگ، تلاش و بچاؤ اور ایمرجنسی میڈیکل سروس میں تجربہ ہے۔

انٹونیو مارٹنیز

انٹونیو پرتگال اور اسپین کے انائر کے لئے کمرشیل ڈائرکٹر ہے۔ وہ ہم ٓہنگی اور انائر عمل کے لئے چیلنج کے ساتھ مل کر Webtel.mobi Intercontinental Challenge Teamکی مدد سے کرنے کے لئے تیار ہے۔

جین مارک کولمب (ایگل 1)

Pilots the Launch Aircraft (Eagle 1)۔ جین مارک 1966اڑارہا ہے اور کمرشیل فلائنگ، لینڈنگ اور دوسری پیچیدہ اڑانوں میں بھی شریک رہا ہے۔

گلبرٹ مولینڈرس (ایگل 2)

گلبرٹ بیچ کرافٹ سپر کنگ ائیر کا پائلٹ ہوگا ، جو کہ اسپین میں او بی (باہری براڈ کاسٹ) ٹرک کے کیمرا ہیلی کاپٹر سے سگنلوں کے لیے پر اعتماد پلیٹ فارم ہوگا- اس نے بیلجیم ایر فورس میں کافی سالوں تک خدمت انجام دے کر، نیدرلینڈ اور بیلجیم میں پائلٹ کے طور پر تربیت حاصل کی ہے- اس کے پاس اپنے ہوائی کیئیر میں، بہت سے مختلف ممالک میں ، بہت سے مختلف ایر کرافٹ چلانے کی اور بیلجین اور امریکہ کی کمرشیل پائلٹ ہونے پوری قابلیت ہے-

پاول ایورس (ایگل 2)

پاول بیچ کرافٹ سپر کنگ ایر سنگل ریل ایرکرافٹ کا دوسرا پائلٹ ہے- پاول نے پائلٹ کی تربیت حاصل کرنے سے پہلے ایر کرافٹ انجینئیر کے طور پر اپنے کیئیر کی شروعات کی- اس کے پاس بہت سے مختلف اقسام کے ائر کرافٹ چلانے کے ساتھ ساتھ معلم (انسٹرکٹر) کا بھی تجربہ ہے-


ٹی او پی

 

4.میڈیا ٹیم

برینڈان سیری

برینڈانWebtel.mobi کے لئے میڈیا کا چیف ہے۔ اسے تیس سال سے زائد کا بیرونی کرسپانڈنٹ، کھوجی رپورٹر، اور ایک بڑے بین الاقوامی نیوز پیپر گروپ کے ایڈیٹر کا تجربہ ہے۔

جم فری مین

جم فی مین پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافی رہے ہیں اور 1981سے ایوارڈ یافتہ فوٹوگرافر بھی۔ اس وقت سے انھوں نے افریقہ، یورپ اور مشرق وسطی میں کام کیا ہے۔ اس سے پہلے انھوں نے کارپوریٹ کمیونی کیشن منیجر کے طور پر کام کیا ہے۔ آزاد صحافی کے طور پر کام کرنے سے پہلے تجارت، سیاست اور انسانی ترقی میں انھیں مہارت حاصل ہے۔


میڈیا کے اثرات

میڈیا کے اثرات کا مطلب متخصص میڈیا اور تعلقات عامہ کمپنی ہے جو جنیوا اور سوئٹزرلینڈ میں قائم ہے، اس میں کثٰیر لسانی ماہرین کی ٹیم ہے، جن کے پاس واقعہ، میڈیا رابطہ اور تشہیر کےکافی تجربات ہیں

گیرارڈ سرمیئر

گیرارڈ میڈیا ریلیشنز کمپنی میڈیا امپیکٹ کا منیجنگ ڈائرکٹر ہے، اور Webtel.mobi Intercontinental Challenge کی میڈیا ٹیم کا ایک حصہ بھی ہے۔ Radio Suisse Romande (RSR) کے لئے بحیثیت اناونسر اور سوئس پبلشر ایڈی پریس کے لئے صحافی کا کام کرنے کے بعد اس نے میڈیا تعلقات میں اپنے کیریئر کی تلاش شروع کی۔ کئی سالوں تک کثیر ملکی کمپنیوں کے لئے پریس اٹاچی کے بطور کام کرنے کے بعد اس نے میڈیا امپیکٹ، ایک عام اور پریس تعلقات کی ایجنسی جو کہ جنیوا میں ہے، کا قیام کیا۔

فینی اٹرنوڈ

لوسانے یونیورسٹی سے صحافت میں ایم اے کرنے کے بعد، فینی نے 2006 میں میڈیا امپیکٹ ٹیکم کے ساتھ منسلک ہوا اور اس وقت سے مختلف ممالک میں بہت سارے لوگوں کو بین الاقوامی میڈیا تعلقات کی خدمات پہنچانے میں لگا ہوا ہے۔

الائن کیسل

جنیوا یونی ورسٹی سے سیاسیات میں ایم اے مکمل کرنے کے بعد الائن ایک پرائیویٹ بینک کے شعبۂ رابطۂ عامہ کی ممبر ہوگئی۔ اسی وقت سے اپریل 2008 تک میڈیا امپیکٹ میں پریس اٹاچی جوائن کرنے سے پہلے تک وہ کثیر لسانی کمپنی میں کمیونی کیشنز ڈپارٹمنٹ میں کام کررہی ہے۔

 


ٹی او پی

 

5. فلمنگ اور فوٹوگرافی

 

ایسوسی ایٹڈ پریس ٹیلی ویژن نیوز (اے پی ٹی این)

اے پی ٹی این ویڈیو نیو ریلیزز (VNRs) کو بین الاقوامی سطح پرایک ہی وقت میں پیش اور تقسیم کرے گا، دنیا کے بڑے ٹیلی ویژن روم کو براہ راست نژر ہونے کے لئے دے گا۔ دوسری خدمات میں ویڈیو نیوز ریلیزز کا پروڈکشن اور پروگرامنگ دنیا میں کہیں بھی کیمرے کے جتھے کا وسیع نیٹ ورک، سہولیات اور سیٹ لائٹ اسپیس۔

بارٹ اسٹوبارٹ (پروڈیوسر)

بارٹ اے پی ٹی این کارپوریٹ سروس ڈپارٹمنٹ کا منیجر ہے، ایک دہائی پر محیط انھیں پروڈیوسنگ اور تقسیم کے علاوہ ویڈیو براڈکاسٹ کرنے کا بھی تجربہ ہے۔ پبلک سیکٹر، پرائیویٹ سیکٹر اور بین الاقوامی گراہکوں جیسے شیل، یورپین کمیشن اور پرائس واٹر ہاوس کوپرس میں مختلف نوعیت سے کام کرنے کا تجربہ ہے۔ انھیں دنیا کے مختلف ممالک میں پلاننگ، پروڈیوسنگ اور واقعات اور اعمال کے وسیع پیمانے پر پیچیدہ دائر کار کو کور کرنے کا بھی تجربہ ہے۔

فل ہیسٹی (کیمرہ مین)

فل اے پی ٹی این کا تجربہ کار کیمرہ مین میں سے ایک ہے۔ اس نے اکثر بین الاقوامی چینل کے لئے کام کیا ہے اور ممتاز لائٹنگ کیمرہ مین اور تجربہ کار انجینئر ہے۔ کابل سے ڈیون تک فل نے پوری دنیا میں اسٹوری کور کیا ہے اور اسے ایریل فوٹوگرافی میں تجربہ ہے۔ بی بی سی میں سلسلہٓ ساحل پر کام کرنے کا تجربہ بھی ہے۔

مائیکل پوہل (پروڈیوسر اسپین)

مائیکل اے پی ٹی این کے معتمد حصہ داروں میں سے ایک ہے، اپنے طور پر وہ متعدد جہات میں مہارت رکھنے والا کیمرہ مین ہے۔ وہ مختلف قسم کے ماحول میں رہ کر بحسن و خوبی اس سے عہد برآ ہوتا تھا، چاہے وہ کسی منصوبہ کو پیش کرنا، فلمانا یا اس کی نگرانی ہو، مائیکل اس میں مکمل مہارت رکھتا ہے۔ اس نے نیوز اور کارپوریٹ دونوں میدانوں میں کام کیا ہے اور ایک بڑا وقت خطۂ تنازعہ میں گزارا ہے۔


یورو لنکس الفاکام گروپ کا حصہ

یورولنکس HDTV کے سگنلس کو پہونچارہاہے۔ ریڈیو فریکونسی (RF)ریسیور بیچ کرافٹ سوپر کنگ میں یورولکنس کے ذریعہ آپریٹ کیا جاتا ہے۔ زمینی کیمرہ اور سینے فلیکس HDکیمرہ جو کہ یورو کوپٹر ہیلی کوپٹر میں نصب ہے، سے سگنلس وصول کرے گا۔پھر سوپر کنگ ائر سے سگنلس دوبارہ خارجی بروڈکاسٹ ٹرک کو اسپین میں زمین پر بھیجا جاتا ہے، ان ٹرکس میں سگنلس کو ملادیا جاتا ہے اور پھر سیٹلائٹ ڈشیس کے ذریعہ جیو اسٹیشنری یوٹل سیٹ سیٹلائٹ اور لندن کے بی ٹی ٹاور کو بھیجا جاتا ہے۔ اس کے بعد دنیا کے چاروں طرف کے ٹی وی اسٹیشن ان سگنلس کو مفت میں اپنے پروگرامنگ کے لئے لے سکتے ہیں۔

برونو کاوڈیزر

یہ الفاکام گروپ این وی کے منیجمنٹ بورڈ کا ممبر اور الفاکام گروپ کے یورو لنکس پارٹ کا منیجر ہے۔ برونو نے 2007 میں الفاکام جوائن کیا جہاں یہ اس گروپ کے وائر لیس کے ترسیلی عمل میں مزید بہتری لانے کا کام کرتا تھا۔ اس سے قبل اس نے بروڈ کاسٹنگ اور اے ایس ایچ ویڈیو فیسی لیٹیز کے ساتھ بطور کامرشیل منیجر ایچ ڈی ٹی وی میں کام کرنے کا تجربہ حاصل کیا تھا جیسے کے لائنس بروڈکاسٹ سسٹمس کے ساتھ سیلس منیجر اور آڈٹ سائڈ بروڈ کاسٹ کے پروجیکٹ منیجر کے طور پر۔ برونو یورو لنکس کا ایکزکیٹو منیجر ہے جو مائکرو ٹرانسمیٹر اور یوٹل سیٹ کے ذریعہ فوٹیج کی ترسیل اور براہ راست فلمنگ کو ہم آہنگ کرتے ہیں۔ برونو نے پوری دنیا میں کثیر الجہات موضوعات والے بہت سے براہ راست نشریات کا انتظام و انصرام کیا ہے۔

گرڈ کائیسر

گرڈ Webtel.mobi Intercontinental Challengeکے براہ راست فلمنگ کی ہدایت کاری کرے گا۔ وہ جرمنی میں پیدا ہوا اور یونی ورسٹی میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی اور گریجویشن کے بعد بہت سی ٹی وی کمپنیوں میں ٹریننگ لی۔ وہ یورپ میں بہت سی ٹی وی اور فلم کمپنیوں میں ٹیلی ویژن کی تصویروں کو کنٹرول کرنے والا انجینئیر، ایڈیٹر اور تکنیکی کارروائیوں کا انجینئر تھا۔ اس نے 2009کے آغاز سے الفاکام جرمنی میں بطور پروجیکٹ منیجر کے کام کیا ہے۔

اس نے بہت سے خارجی بروڈکاسٹ منصوبوں کے کمپلیکس پر کام کیا ہے بشمول جاپان 2002کا ورلڈ کپ، جرمنی 2006کا ورلڈ کپ، سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا 2008کا یورو، اتھینس 2004، ٹورنٹو 2006، اور بیجنگ 2008کے اولمپک کھیلوں اور ساتھ ساتھ ریڈ بل ایرکی دوڑ۔

صوفی وان بائل

صوفی Webtel.mobi Intercontinental Challengeپر الفاکام یا یورولنکس پروڈکشن ٹیم کے لئے انصرامی تنظیم کو ہم آہنگ کرے گی۔ اس نے صحافت میں گریجویشن کیا ہے اور 2009میں الفاکام کے پلاننگ کمیشن جوائن کرنے سے پہلے چند بلجیم اور ہالینڈ کے ٹیلی ویژن پروڈکشن پر بطور محقق اور اسسٹنٹ پروڈکشن کام کیا ہے۔

وم روبریکٹس اینڈ کمپنی

وم روبریکٹس اینڈ کمپنی 1984میں قائم ہوئی تھی۔ یہ ایئر فلمنگ (جیسے ایچ ڈی، ویڈیو، فلم وغیرہ)ایئر فوٹوگرافی اور کارپوریٹ ویڈیوس میں خاص طور سے کام کرتی ہے۔ لوگ خاص طور سے مستحکم سسٹم کے ساتھ فلم بناتے ہیں۔ یہ چیز انھیں بھاری ٹیلی لینس کے ساتھ ٹکر روک تصاویر کی فلم سازی کرنے کے قابل بناتی ہے۔

ایورٹ کلواٹینس

ایورٹ Robberechts & Coکا ایک ماہر ایریل کیمرہمین ہے جو ہیلی کوپٹر کے کیمرہ میں سینے فلیکس کیمرہ آپریٹ کرے گا۔ اس نے ٹیلی ویژن کے براہ راست نشر، دستاویزی فلمیں، کھیل کے پروگرام، تجارتی اور کارپوریٹ فلمیں اور فیچرس کے لئے کمپلیکس اور چیلنج کرنے والے منصوبوں پر پوری دنیا میں کام کیا ہے۔ کام کے تنوع، اونچی اڑان کی چاہت اور فلم سازی کے لئے شدید رغبت نے اسے ہمہ داں ایریر کیمرہ مین اور آج کا تکنیک داں بنادیا۔

فرینگ ہرزوگ فوٹوگرافی فوروربنگ

فرینک ہرزوگ فوٹوگرافی فور وربنگ جرمنی کی فوٹوگرافی میں اختصاص رکھنے والی ایک کمپنی ہے۔ یہ دائرہ کار کے اعتبار سے فوٹوگرافی میں اختصاص کے وسیع حدود بشمول ایریر فوٹوگرافی کو شامل ہے۔ یہ کمپنی چیلنج کی غیر متحرک تصاویروں کو زمین اور ہوا دونوں جگہوں میں لیتی ہے۔

فرینک ہرزوگ

فرینک ایک تجربہ کار ہواباز اور ایکشن فوٹوگرافر ہے۔ یہ فرینک ہرزوگ فوٹوگرافی فور وربنگ کمپنی کا مالک ہے۔ اس کے کارنامے بہت سی ممتاز بین الاقوامی اشاعتوں میں دکھتے رہتے ہیں۔ Webtel.mobi Intercontinental Challenge پر غیر متحرک ایریر فوٹوگرافی اور غیر متحرک تصاویر لیتا ہے۔ اپنی کمپنی کے قیام سے قبل اس نے اشتہارات نگاری کی ڈیزائن کی تعلیم حاصل کی اور پورسکی کار کے لئے بطور آرٹ ڈائرکٹر کے کام کیا ہے۔


ٹی او پی

 

6انٹرنیٹ اسٹریمنگ (انٹرنیٹ نشریات)

ولیم گیٹس

ولیم Webtel.mobiکے لئے ویژول میڈیا کا سربراہ ہے، اور اس میدان میں ایک دہائی سے زیادہ مدت کا تجربہ رکھتا ہے۔ شروع شروع میں اس نے میڈیا اور اشتہار بازی کی صنعت میں بہت سے کمپلیکس ویژول میڈیا کے منصوبوں کو سنبھالا۔ وہ پوری طرح سے Webtel.mobi Intercontinental Challengeکے گلوبل ویب کاسٹ کی اور ساتھ ہی ساتھ برانڈنگ سے متعلق تمام معاملات کی نگرانی کرے گا۔

برین اسٹورم

برین اسٹورم ہر وقت خدمت فراہم کرنے والی ایک اشتہاری ایجنسی ہے، جو ایک دہائی سے گراہک کے لئے اجتماعی ابلاغ کی خدمت پیش کرتی ہے۔ برین اسٹورم Webtel.mobiکے لئے مختلف گرافک ڈیزائن، اینی میشن اور فرنٹ ویب ڈیولپمنٹ سروسز مہیا کرتی ہے۔

 

گرووی جیکو اور سیٹ اسٹریم

Groovy Gecko

Sat Stream

گرووی جیکو اپنے میدان میں کسی قائد کی طرح محترم ہے، اور یورپ کی کامیاب اسٹریمنگ میڈیا کمپنیوں میں سے ہے۔ 2006میں اس نے ‘‘ISPAسب سے اچھی اسٹریمنگ (لہر)’’ کا پہلا ایوارڈ جیتا۔ سیٹ اسٹریم یورپ کی سب سے بڑی تیار کی ہوئی معیاری نشر کی سہولت ہے، خاص طور سے انٹرنیٹ کے توسط سے اسٹریمنگ کے ذریعہ بروڈکاسٹ اور سیٹلائٹ سے مواد حاصل کرنے کےلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

کرائگ موئیل

کرائگ، گرووی جیکن اور سیٹ اسٹریم کا منیجنگ ڈائرکٹر ہے۔ کرائگ نے میکنسی میں کام کیا، اس کے بعد MTV نیٹ ورکس میں بطور یورپین آپریشن منیجر کام کیا۔ نومبر 1999میں گرووی جیکو کا قیام کرئگ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ 2008 میں کرائگ کو عالمی سطح کے 25اعلی افراد جنھوں نے آخری دہائی میں سیٹلائٹ اسٹریمنگ انڈسٹری کو ایک شکل دی تھی، میں سے ایک تسلیم کرتے ہوئے باوقار اسٹریمنگ میڈیا ڈاٹ کوم ایوارڈ سے نوازاگیا۔

ایلن مرسر

ایلن، سیٹ اسٹریم میں آپریشن کے ہدایت کار ہیں اور الجزیرہ، یورو نیوز اور بی بی سی جیسی تنظیموں میں میڈیا پیشہ ور کی حیثیت سے تیس سال سے زیادہ عرصہ سے ہیں۔ انھوں نے انتظامی سطح پر ان تنظیموں کے انجینئرنگ، پروڈکشن اور میڈیا کے نئے ماحول کو ترقی دی ہے۔

 

اکامئی ٹیکنالوجیز

اکامئی کا محفوظ نشریاتی پلیٹ فارم Webtel.mobi Intercontinental Challenge کی مدد سے خفیہ تحریر میں ڈھالی ہوئی ویڈیو (ان کوڈڈ ویڈیو) کو جائے وقوعہ سے انٹرنیٹ استعمال کنندہ تک خبروں کو براہ راست نشر کرنے کی اجازت دیتاہے۔ خبروں کو دیکھنے کے لئے http://challenge.webtel.mobi پر اندراج مفت ہے، جس میں صرف ای میل ایڈرس کی تصدیق کی ضرورت ہے۔ براہ راست نشریات متعدد زبانوں کی کمینٹری کے ساتھ پلیٹ فارم کی ہم آہنگی کو عبور کرنے کے لئے فلیش اور ونڈوز میڈیا پلیئر فارمٹ میں متعدد بائریٹ پر دستیاب ہوگا، جس میں دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی طرف سے Webtel.mobi Intercontinental Challengeکے لاکھوں نشریاتی افکار کی اجازت ہوگی۔

آئیسو ٹوما

آئیسوٹوما ویب سائٹ کے ترقی میں ایک قائدانہ کردار اداکرنے والی کمپنی ہے۔ یہ چیلنج ویب سائٹ کے لئے Webtel.mobiاور براہ راست ویڈیو نشر کے لئے تکنیکی مدد فراہم کرتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ اکامئی اور گوگل ایپ انجن کے ناقص ڈھانچہ کو چیلنج ویب سائٹ کے مکمل ڈھانچہ سے جوڑتی ہے۔ آئیسوٹوما اصولوں کے مطابق کام کرتی ہے جس سے ٹیکنالوجی کے منصوبہ میں گڑبڑی نہیں ہوتی ہے۔ کسٹمر کی وابستگی، استعمال کنندہ کے مقاصد کو سننا اور مسائل پر قابو پانے کے لئے صحیح ٹیکنالوجی کو یقینی بنانے سے ہر منصوبہ کو کامیاب بناتی ہے۔ کمپنی کے پاس سافٹ ویر کی ڈیزائن اور فراہمی کا دہائیوں کا تجربہ ہے۔ اس کے تجربہ نے لوگوں کو اپنا فیصلہ لینے میں خودمختار بنادیا ہے۔

ڈاوگ ونٹر

ڈاوگ آئیسوٹوما کا ڈائرکٹر اور شریک مالک ہے۔ پہلے وہ ان تمام منصوبوں کے لئے، جو بی بی سی کے ابھرتے ہوئے پلیٹ فارم پر پیش کرنے کے لئے اور تکینکی معیاروں میں خرابی اور اچھائی کےلئے ذمہ دار ہیں، بی بی سی کے آن لائن تکنیکی منیجر اور نگراں تھے۔ 2000میں ڈاوگ نے بی بی سی کو چھوڑ کر یورپ کے بزنس میں CTO کے منصب کو لیا اور وہاں سے بڑھتے بڑھتے انھوں نے آئیسوٹوما کو بطور شریک کار قائم کیا۔ ڈاوگ آئیسوٹوما میں تعمیرات کے مسائل کو سلجھانے، ڈیزائن اور اس کی فراہمی کو ڈیل کرتے ہیں۔

اینڈی تھیئرس

اینڈی آئیسوٹوما کا ڈائرکٹر اور شریک مالک ہے۔ پہلے وہ UK systems integrator ioko365میں سینئر انتظامی جماعت کا رکن تھا، جہاں وہ سب سے بڑے گراہکوں میں سے سینئر ٹکنیکل اکاونٹ منیجر ہوا۔ بشمول BSkyB،Royal Dutch /Shell Group اورEMI Music کا۔ آئیسوٹوما میں اینڈی بزنس کی ترقی کا انچارج ہے اور کمپنی کے ماتحت پلون منصوبہ کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہے۔

ڈیوڈ واٹسن

ڈیوڈ آئیسوٹوما کا ڈائرکٹر اور شریک مالک ہے۔ یونکس سسٹم اور IP نیٹ ورکنگ کے پس منظر میں ڈیوڈ UK systems integrator ioko365سے1996اور 2004کے درمیان کا ایک ماہر مکینک تھا۔ وہ یورپ کی اعلی فروفائل ویب سائٹ میں سے چند کا عملی تعاون، تعمیل اور ڈیزائن کے لئے ذمہ دار تھا۔ 2004میں اس نے ایوارڈ جیتنے والی ایک کنسل ٹنسی قائم کی جس میں یورپ کے سب سے بڑے CRM منصوبہ کی تکمیل پرBSkyB میں آن لائن نان فنکشنل ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے دو سال گزارنا شامل تھا۔ Honenet منصوبہ کے اعلی ریسرچ آفیسر اور ڈائرکٹر کی طرح ڈیوڈ کمپیوٹر کی سیکیورٹی کا ایک مستعد محقق بھی ہے۔ وہ باقاعدگی کے ساتھ امریکہ اور برطانیہ میں حکومت، فوج اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے سامنے پیش کرتا ہے۔آئیسوٹوما میں ڈیوڈ چیلنج کی نشریات خبروں کے لئے تکنیکی ڈھانچہ بنانے والی ٹیکنیکل کمپنی کی قیادت کرتا ہے۔

فرین کوئس آئیسوٹوما میں User Experienceکا ڈائرکٹر ہے۔ 1996سے فرین کوئس نے ماہر اطلاعات اور باہمی تعامل کرنے والے ڈیزائنر کی حیثیت سے کام کیا ہے۔ اس نے بہتر طور سے کام کرنے والی ویب سائٹ اور ویب اپلی کیشن کو بہت بڑی تعداد میں ڈیزائن کیا ہے۔ وہ بہت سے بڑے کارپوریٹ اکاونٹ میں IAکا فائق شخص رہ چکا ہے۔ فرین کوئس سے آئیسوٹوما منصوبہ کے لئے یسیرالفہم اور شامل ویب سائٹ ڈیزائن کی تکمیل کے لئے ذمہ دار ہے۔

Webtel.mobi

Webtel.mobi Intercontinental Challengeکو ممکنہ حد تک سامعین کی سب سے بڑی تعداد تک پیش کرنے کے قابل بنانے کےلئے Webtel.mobi نے ایک ڈھانچہ کی تکمیل کی ہے جس سے نشر کی رسائی اکامئ ٹکنالوجی اور گوگل ایپ انجن کی مدد سے ہوتی ہے۔

گوگل ایپ انجن

گوگل کا ایپ انجن کثیرالاستعمال اور کارگزاری دکھانے والے نشر کو پھیلانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ Javaاور JSPکے صفحات عوام کو Webtel.mobi Intercontinental Challengeکی خبروں کے متعلق معلومات فراہم کرنے اور براہ راست یا مطالبہ پر انٹرنیٹ نشر کی براہ راست خبروں کو دیکھنے کےلئے عالمی پیمانہ پر رجسٹری میں مدد دینے کےلئے استعمال کئے جاتے ہیں۔

 


ٹی او پی

7. ریڈیو نشر



ریڈیو WKZL 107.5

WKZL 107.5امریکہ کا ریڈیو اسٹیشن ہے جو اپنے صبح کے نشریہ میں کچھ چیلنج کو پیش کرے گا۔ اس کا اسٹیشن ریڈیو پر اور دنیا بھر میں www.1075kzl.comپر براہ راست نشر سے انٹرنیٹ پر دستیاب ہے۔ WKZL 107.5 چالیس اعلیٰ قسم کے اسٹیشن کااصل مرکز ہے، اسے ونسٹن سلیم، شمالی کیلی فورنیا کا لائسنس جاری کیا گیا ہے۔ یہ Piedmont Triadکے علاقہ جس میں گرینس بورو اور ہائی پوائنٹ بھی شامل ہیں، میں بھی اپنی خدمات بہم پہونچاتا ہے۔ ڈک براڈکاسٹنگ کی یہ ایجنسی صبح کے شو میں عوامی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہے۔

جوش انڈرسن

جوش امریکہ میں ریڈیو اسٹیشن 107.5 WKZL پر شریک پروگرام پیش کنندہ ہے۔ وہ چیلنج کے جاری ریڈیو نشریات کو پیش کرے گا۔ جوش ایک تجربہ کار براڈکاسٹر اور نغمہ نگار ہے۔ اپنے مزاحیہ او ر طنزیہ پیروڈی گیتوں کی بنا پر لوگوں میں سالوں سے بہت مقبول ہے۔

جیریڈ پک

جیریڈ امریکہ ریڈیو اسٹیشن 107.5 WKZL پر شریک پروگرام پیش کنندہ ہے۔ وہ بھی چیلنج کے براہ راست ریڈیو نشر کو پیش کرنے میں شریک ہوگا۔ جیریڈ نے اپنا براڈکاسٹنگ کیریئر 107.5 WKZL پر شروع کیا اور صبح کے شو میں وہ معاون پیش کار رہے ہیں جس میں وہ حکومت، تفریح اور کھیل کی اہم شخصیات بشمول باراک اوباما، بل کلنٹن اور ای ایس پی این کے ڈک ویٹل کے انٹرویو کئے ہیں۔


ٹی او پی

 

8. سیکیورٹی، تحفظ، تلاش اور بچاؤ اور انتظامی ڈھانچہ

انرولی میڈیا

انرولی میڈیا ایک سماجی میڈیا کی ایک مارکیٹنگ کمپنی ہے جس کا تخصص برانڈ والے مواد کی تقسیم میں ہے۔ دی چیلنج کے لئے ٹویٹر پر دستک کی تعمیر میں، تقریب سے قبل اور تقریب کے دن دونوں موقعوں پر، وہ مدد کریں گی اور زوپا کے ساتھ مل کر ایک موسمی ویڈیو مقابلہ کا اہتمام کریں گی۔

سکاٹ بٹن

سکاٹ انرولی میڈیا کا سی ای او ہے۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوفٹ ویئر کی خدمات میں ان کا نو سالہ تجربہ ہے۔ 2006 میں انرولی میڈیا کی تشکیل سے قبل وہ کونیکسٹرا کے سی ای او تھے جو برطانیہ کی ایک جوکھم بھری اشتہاری خدمات اور تجزیاتی کمپنی ہے جسے انہوں نے 2005 میں تجارتی سیل کی جانب ترقی دی۔ یہ کیمبرج سے ایم اے اور آکسفورڈ سے بی فل کی ڈگریاں حاصل کی ہیں، دونوں ڈگریاں فلسفہ میں ہیں، اور اس سے قبل کم مدت کے لئے ہاؤس آف کامنز اور میک کنسے اینڈ کمپنی میں اپنی خدمات انجام دئے ہیں۔

سارہ ووڈ

سارہ انرولی میڈیا کی آپریشن ڈائرکٹر ہیں۔ یہ انرولی میڈیا کے بڑھتے ہوئے بپلیشروں کے نیٹ ورک کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔ وہ سالوں سے مصنفوں اور ناشروں کے ساتھ لکھتی اور کام کرتی آئی ہیں۔ یہ کیمبرج سے ایم اے اور یو سی ایل سے پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کی ہیں، دونوں ڈگریاں امریکی ادب میں ہیں، اور ان دنوں پینی سلوانیہ کے 1793 کے زرد بخار کی وباء کے بارے میں ایک ناول لکھ رہی ہیں۔ انرولی میڈیا کی تشکیل میں شرکت کے بعد سسیکس یونیورسٹی میں لیکچرار اور لیورہلمے فیلو تھیں۔



زوپا

استعمال کرنے والے کے ذریعہ تخلیق کردہ اشتہارکا دنیا کا بہترین وسیلہ زوپا دی چیلنج پر ویڈیو بنانے کا ایک مقابلہ کرائے گی۔ زوپا برانڈز کو بلا واسطہ اپنے گراہکوں سے اور معقول اشتہار بنانے والے وسیع تر تخلیقی طبقہ سے مربوط کرنے کا اہل بناتی ہے۔ زوپا سماجی میڈیا کا تخریبی پلیٹ فارم ہے جو کروڈ سورسنگ کو بہترین طریقے سے آزادی فراہم کرتی ہے۔ زوپا کے ساتھ حالیہ Webtel.mobi مہم کے ذریعہ دنیا بھر سے 174 پر کشش غیر متوقع اور تخلیقی موسمی ویڈیوز پیدا ہوئے جس سے زوپا کے پہلے کے سارے ریکارڈز ٹوٹ گئے۔


ول میرٹ

ول زوپا کے سی ای او ہیں۔ سیٹل، امریکہ میں مقیم ہیں۔ ول اور زوپا کی عالمی ٹیم استعمال کرنے والے کے ذریعہ تخلیق کردہ اشتہاربازی انقلاب کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ ول ٹائم میگزین کے یروپی ایڈیشن کے سابق صدر اور پبلیشرہیں۔ انہوں نے بل گیٹس کی پرائیوٹ ڈیجیٹل کمپنی کوربیس میں سینئر نائب صدر کی حیثیت سے بھی کام کیا۔ زوپا عالمی تخلیقی طبقہ کے ذریعہ بے حد پرکشش اشتہاربازی کی تخلیق کے لئے رہنما برانڈز اور ان کی ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کے ساتھ کام کرتی ہے۔





ٹی او پی

 

8. سیکیورٹی، تحفظ، تلاش اور بچاؤ اور انتظامی ڈھانچہ

جی سی ای کنسل ٹنٹس

جی سی ای کنسل ٹنٹس چیلنج کو سیکیورٹی کے ذرائع ، انتظامی ڈھانچہ اور رابطہ کی خدمات فراہم کررہا ہے۔ یہ عالمی رسائی کی حامل سیکیورٹی اور عملی خطرات میں تخفیف کرنے والی ماہر کمپنی ہے۔ عالمی پیمانہ پراس کے مراکز مختلف جگہوں پر پھیلے ہوئے ہیں۔ کمپنی یہ خدمات عالمی پیمانہ پر مختلف قسم کے خریداروں کو فراہم کرتی ہے۔

گارتھ ایلوف

گارتھ جی سی ای کنسل ٹنٹس میں آپریشن ڈائریکٹر ہے۔ وہ بین براعظمی چیلنج کی تلاش اور بچاؤ ٹیم کا سربراہ ہوگا۔ گارتھ اسپیشل فورس آپریٹر کے طور پر ریٹائر ہوا ہے۔ اسپیشل فورس کے شاندار کیریئر کے بعد اس نے جی سی ای کنسل ٹنٹس قائم کیا۔گارتھ اور اس کی کمپنی نے عالمی پیمانہ پر کئی ایک خصوصی حفاظتی سرگرمیاںانتہائی کامیابی کے ساتھ انجام دیا ہے۔

کیتھی ایلوف

کیتھی جی سی ای کنسل ٹنٹس کی مینیجنگ ڈائرکٹر ہے۔ وہ چیلنج کی گراونڈ کمانڈر ہوگی کیتھی فوج سے انٹیلی جنس آفیسر کے طور پر ریٹائر ہوئی ہے اور شاندار فوجی کیریئر کے بعد گارتھ ایلوف کے ساتھ اس نے جی سی ای کنسل ٹنٹس قائم کیا۔ کیتھی اور اس کی کمپنی نے عالمی سطح پر متعدد خصوصی حفاظتی مہمات انتہائی کامیابی کے ساتھ سرانجام دیا ہے۔

ڈاکٹر جوس مینول گیٹیریز

ڈاکٹر گیٹیریزتلاش اور بچاؤ ہیلی کوپٹر، فالکون پر بطور ہنگامی صدمات (ایمرجنسی ٹراما)کے ڈاکٹر کے طور پر موجود رہیں گے۔ 1ان کے پاس ادویات کی ڈگری ہے اور ایک ماہر سرجن بھی ہیں۔ 2005سے وہ ہیلی کوپٹر یونٹوں میں ایمر جنسی ڈاکٹر کے طور پر کام کرچکے ہیں اور وہ انائر ہیلی کوپٹرس میں میڈیکل ڈائرکٹر ہیں۔

دی سپینش کوسٹ گارڈ (بحری تحفظ و بچاؤ ایجنسی)

ہسپانوی بحری تحفظ و بچاؤ ایجنسی کو دی چیلنج کے سلسلے میں ایک مشاورتی دستاویز موصول ہوا، اور سمندر میں کسی ہنگامی صورت حال کے لئے تیار کی گئی علاقہ کی بندارگاہوں میں اس کی سرچ اینڈ ریسکیو اکائیاں ہیں جن میں 15 میٹر کی لمبائی والی ایک سریع العمل کشتی اور ایک 21میٹر کی لمبائی والی کشتی بھی شامل ہیں۔ سپینش میری ٹائم سیفٹی اینڈ ریسکیو ایجنسی میں 1500سے زائد پیشہ ور ملازمین ہیں جو دن میں 24 گھنٹے اور سال میں 365 دن اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ میری ٹائم ریسکیو ایجنسی سے متعلق بچاؤ کاریوں کو ہسپانوی ساحلی خطوط کے ساتھ تقریبا 8000 کیلو میٹر میں کافی حکمت عملی سے لگائی گئی ہیں اور اس میں 16 بچاؤ کشتیاں، 55 سریع العمل کشتیاں (Salvamares) اور 9 کھوج و بچاؤ ہیلی کاپٹرز شامل ہیں۔ ان تمام اکائیوں کو بحری بچاؤ اور آلودگی سے مقابلہ کے عمل کے لئے ڈیزائن کی گئی ہیں جنہیں ماہرین چلاتے ہیں اور ان کو کافی ترقی یافتہ تکنیکی وسائل دستیاب ہیں۔


ٹی او پی

 

10. موسمیاتی سپورٹ

میٹیو فرانس

میٹیو فرانس کا شمار موسمیات کے لئے دنیا کے چند انتہائی اہم مراکز میں ہوتا ہے۔ درست پیشین گوئیوں کے لئے یہ جدید ترین ٹکنالوجی اور سپر کمپیوٹر کا استعمال کرتاہے۔ خصوصی طور پر اسے فضائیہ کے شعبہ کے لئے موسم کی معلومات فراہم کرنے میں مہارت حاصل ہے۔

سائلوین منڈن

سائلوین ایک ماہر موسمیات اور انجینئر ہے۔ اسے بحری پیشین گوئی کا ماہر ماناجاتاہے۔ اسے پبلک پروگرام اور پروگرام سپورٹ کے لئے موسمیاتی سپورٹ کی خدمات کا کئی سالہ تجربہ ہے۔

جین فلپ ڈس بیوس

جین فلپ ایک ماہر موسمیات اور انجینئر ہے۔ فضائی پیشین گوئی اور پروگرام سپورٹ کے لئے اس کی مہارت تسلیم کی جاتی ہے۔




ٹی او پی


11.10ترجمہ

لینگویج انکارپوریٹڈ

لینگویج انکارپوریٹڈ ویل ٹیل ڈاٹ موبی انٹرکانٹی ننٹل چیلنج ویب سائٹ کا بیس زبانوں میں ترجمہ کرے گی۔ لینگویج انکارپوریٹڈ میں 2,000 اپنی مادری زبان کے ماہری شامل ہیں۔ یہ لوگ تمام اہم زبانوں میں ترجمہ، ایڈیٹنگ، پروف ریڈنگ، کاپی رائٹنگ، رسم خط کی تبدیلی اور تشریح کی خدمات فراہم کریں گے۔

ڈاکٹر نیکو نورٹجے

نیکو لینگویج انکارپوریٹڈ کے ایگزیکیٹیو آفیسر ہیں۔ انھوں نے بیچلر سماجیات اور سماجیات آنرز میں اور ایم اے نفسیات میں اور ڈی فل کررکھا ہے۔ وہ کئی زبانیں روانی کے ساتھ بول سکتے ہیں۔




ٹی او پی