Indonesian Korean Chinese Portuguese Russian Arabic Turkish Urdu Dutch Polish Hindi Japanese Vietnamese Malay Tagalog Spanish French Italian German English
 
  ابتدا
  پس منظر
 
 

چیلنج کی مشق

 

چیلنج کا راستہ واعدادوشمار

 

چیلنجیز

 

چیلنج کا وقت اور تاریخ

 

چیلنج ٹیم

 

چیلنج کے سازوسامان

 

چیلنج کا نشریاتی خاکہ

 

چیلنج مفت اور براہ راست دیکھیں

 

چیلنج کی مفت تصاویر اور نقشے

 

چیلنج کی مفت مختصر دستاویزی فلم

 

میڈیا/ کی تفصیلات اور وسائل

 

رابطے

 

چیلنج کا مشاہد

 

فوٹو اور تصاویر

 

چھوٹی دستاویزی فلم

Click here to be emailed about future Webtel.mobi events                                 
 

چیلنج کے آلات

چیلنج کی تنفیذ اور عالمی سطح پر جاری نشر کرنے اور ساتھ ہی ٹی وی اسٹیشنوں پر بھی نشر کرنے کے لئے تفصیلی اور پیچیدہ منصوبہ بندی کی خاص آلات اور ٹیم کی طرح ساتھ کام کرنے والے افراد کی ضرورت ہے۔

اکیسویں صدی کے غیر سرحدی اور ناوابستہ منصوبہ بندی کے اصولوں کے طریقۂ کار میں مصنوعی، پرانے اور جغرافیائی قومی اور ساخت جاتی حدبندیوں کو انفرادی اور کارپوریٹ کی بہتری کے لئے نظر انداز کردیاجاتاہے۔ اسی طریقۂ کار کو اپناتے ہوئے Webtel.mobi دس ملکوں سے کثیر ملکی کمپنیوں اور افراد کو جمع کیا ہے اور یہ اپنے مخصوص میدان میں دنیا میں سب سے بہتر ہیں۔

Webtel.mobi کی رہنمائی میں کام کرتے ہوئے یہ منضبط جماعت چیلنج کو چیلنج کے مقامات اور دس دوسرے ملکوں سے ایک ساتھ نافذ، ریکارڈ اور نشر کریں گے۔ یہ نشر دوسوملکوں میں متعدد زبانوں کے فارمیٹ میں سیٹلائٹ اور زمینی مشینوں سے انٹرنیٹ اور ٹیلی ویژن پر ہوں گے۔

چیلنج کو نافذ کرنے اور نشر کرنے کے لئے جن آلات کا استعمال ہورہا ہے ان کا ایک مختصر جائزہ

  1. ہوائی بیڑہ
  2. کیمرہ اور براڈکاسٹ آلات
  3. ٹرانسمیشن
  4. انٹرنیٹ اسٹریمنگ
  5. تلاش اور بچاؤ کے آلات

1.ہوائی بیڑہ

A. تلاش اور بچاؤ ہیلی کوپٹر (فالکون1)


وہ ہیلی کوپٹر جس سے تلاش اور بچاؤ کی ٹیم لے جائی جائے گی یہ دوانجنوں والا بیل 412ہے۔ عالمی طور پر یہ طیارہ تلاش اور بچاؤ کی تنظیموں کے لئے پسندیدہ سسٹم ہے۔ دو انجنوں کے ساتھ یہ ہیلی کوپٹر پانی پر کام کرنے کے لئے سند یافتہ ہے۔

یہ ہیلی کوپٹر بیل 212ٹون ہوئے کی ترقی یافتہ شکل ہے، یہ امریکہ کے مشہور دوسرے انجن کے افادی ہیلی کاپٹر ہوئے کی ترقی ہے۔ بیل 412ان معنوں میں بیل 212سے مختلف ہے کہ اس میں مرکب اجزا سے بنا چار بلیڈ والا پنکھا لگاہواہے جس کی کارکردگی زیادہ ہے۔ آئی این اے ای آر گروپ کے پاس اس ورک ہارس کے چوبیس طیارے ہیں۔

بیل 412جو Webtel.mobi Intercontinental Challenge کے ہوائی بیڑہ کا حصہ ہوگا۔ اس میں ایک اضافی ونچ لگا ہوا ہے۔ اس سے تلاش اور بچاؤ کی ضرورت کے وقت ماہر بچاؤ ٹیم کو مدد ملے گی۔ اس کے ذریعہ لوگوں کو نیچے اتارا جاسکتاہے، ساتھ ہی اگر ناگہانی ضرورت ہوتو لہروں سے اٹھایا بھی جاسکتاہے۔

بیل412 ڈیٹا ٹیبل

لمبائی: 15.11میٹر
وزن: زیادہ سے زیادہ اٹھانے لائق 5398کیلو گرام
انجن: پراٹ اینڈ وٹنی PT6T-3Dٹون پیک
زیادہ سے زیادہ رفتار: 246کیلو میٹر فی گھنٹہ
رینج: 784کیلو میٹر
سیلنگ: 3500میٹر

B. کیمرہ ہیلی کوپٹر (فالکون 2)


ایک یوروکوپٹر AS355Nایک جائروسے مستحکم سینے فلیکس کیمرہ اپنے ساتھ لئے ہوئے ہوگا جو اس کی ناک کے نیچے لگا رہے گا، اس کی مدد سے فلائٹ والے حصہ کی تصویر لی جاتی رہے گی۔

سینے فلیکس ایک جدید بصری ریکارڈنگ آلہ ہے۔ اس کا استعمال بہت سارے امور کے لئے ہوتا ہے۔ سنیماکے بڑے پردے سے لے کر قانون نافذ کرنے کے فرائض تک۔ تصویر کش پانچ محور پر مقرر کیاگیا جو ہائی ڈیفی نیشن تصاویر پر مہیا کرتاہے۔ سینے فلیکس سسٹم کو جہاز پر سوار ایک ماہر ٹکنیشین چلاتاہے جو کیمرہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔

اگرچہ یوروکوپٹر AS355Nبیل 412سے ہلکا ہے مگر اس میں بھی دوانجن ہیں اور اس میں بہت تیز رفتاری کی صلاحیت ہے۔

یوروکوپٹر AS355Nڈیٹا ٹیبل

لمبائی: 12.94 میٹر
وزن: زیادہ سے زیادہ اٹھانے لائق 2600 کیلو گرام
انجن: 2 x ٹربومیکا ایئریسA1 ٹربو شافٹس
زیادہ سے زیادہ رفتار: 278 کیلو میٹر فی گھنٹہ
رینج: 650کیلو میٹر
سیلنگ : 6000 میٹر

C اسٹاف ہیلی کوپٹر (فالکون3)

واقعہ کے لئے اسٹاف کو جس ہیلی کوپٹر کے ذریعہ لے جایاجائے گا وہ ایک دوسرا بیل 412ہیلی کوپٹر ہے۔ یہ تلاش اور بچاؤ ہیلی کوپٹر جیسا ہے۔

یہ بیل 412واقعہ کے اسٹاف کو مراکش سے اسپین تک لے جانے کے لئے استعمال ہوگا۔ ا س کے علاوہ اسے اضافی فلمنگ کے لئے استعمال کیاجاسکتا ہے۔ اس طرح کے تیز رفتار ہیلی کوپٹر کی اس لئے ضرورت ہے کہ نازک حالت میں اسٹاف کو ڈراپ پوائنٹ سے لینڈنگ زون میں بھیجا جاسکے۔

بیل 412 ڈیٹا ٹیبل

لمبائی: 15.11 میٹر
وزن: زیادہ سے زیادہ اٹھانے لائق 8539 کیلو گرام
انجن: پراٹ اینڈ وٹنی PT6T-Dٹوین پیک
زیادہ سے زیادہ رفتار: 246 کیلو میٹر فی گھنٹہ
رینج: 784کیلو میٹر
سیلنگ: 3500میٹر

D. جٹ فضائی یونٹ

یہ فضائی یونٹ ایرواسپیس کوالٹی کاربن فائبر سے بنی ہے۔ یہ ہلکی بھی ہوتی ہے اور طاقتور بھی۔ اس یونٹ کا وزن بغیر ایندھن کے 30 کیلو گرام ہے جب کہ 30لیٹر ایندھن بھرنے کے بعد یہ محض 60 کیلو گرام ہوتا ہے۔ کاربن فائبر اسٹیل کے مقابلہ میں بہت زیادہ مضبوط ہوتا ہے۔

یہ یونٹ 2.5میٹر لمبا ہے اور درمیان میں اس کی چوڑائی 1.8میٹر ہے اور اونچائی (قابل حرکت حصوں کے اعتبار سے)0.35میٹر ہے۔

اس فضائی یونٹ میں چار Jet-Cat P200انجن لگے ہوئے ہیں اور ہر ایک 22کیلو گرام کا دباؤپیدا کرتا ہے۔ اس میں خود کار چالو ہونے کا نظارم لگاہواہے۔ اس کے لئے ایندھن میں %95کیروسین جیٹ ایندھن اور %5لیوبریکیشن کے لئے ٹربائن آئل کے مرکب کا استعمال ہوتا ہے۔

یہ فضائی یونٹ 200کیلو میٹر فی گھنٹہ کی اوسط رفتار سے پرواز کرتی ہے۔ چڑھائی کرتے وقت اس کی رفتار 180کیلو میٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے جب کہ نیچے آتے ہوئے اس کی رفتار 300کیلو میٹر فی گھنٹہ ہوجاتی ہے۔ اس کے اوپر چڑھنے کی رفتار 300 میٹر فی منٹ ہوتی ہے۔

حفاظت کے نقطۂ نظر سے اس میں ہنگامی صورت حال کے لئے خود کا انجن بند ہونے کا نظام لگاہواہے۔ اس میں ایک پیراشوٹ بھی لگا ہوا ہے جو کسی بھی ہنگامی صوت حال میں خود اس یونٹ کو بحفاظت زمین پر اتارنے کے لئے استعمال ہوگا۔

یہ فضائی یونٹ پائلٹ کے جسم کی حرکات سے حرکت کرتی ہے اور پائلٹ کو انجن کی رفتار بڑھانے کے لئے ایندھن کے بہاؤ پر

جیٹ ونگ ڈیٹا ٹیبل

لمبائی: 1.80میٹ
وزن: 30 کیلوگرام (بغیر ایندھن کے) 60 کیلوگرام (ایندھن کے ساتھ)
انجن: چار جٹ کیٹ P22مجموعی دباؤ 88 کیلو گرام
زیادہ سے زیادہ رفتار: 300 کیلو میٹر فی گھنٹہ
رینج: 45 کیلو میٹر
سیلنگ: 2500 میٹر

پورا کنٹرول حاصل ہوتا ہے۔

E. لانچ طیارہ (ایگل)

پائلیٹس PC-6لانچ طیارہ ہے جس سے چیلنجر Webtel.mobi Intercontinental Challenge کی ابتدا کرنے کے لئے نکلے گا۔ یہ لانچ سطح سمندر سے تقریباََ 6500فٹ اوپر عمل میں آئے گا۔

یہ PC-6مضبوط ساخت متنوع طور سے مختصراََ اڑنے اور اترنے کی صلاحیت رکھنے والا طیارہ ہے۔ یہ پوری دنیا میں مختلف حیثیتوں سے استعمال کیاجارہا ہے۔ 195 میٹر کے اندر اس کو فضا میں اٹھایا جاسکتاہے نیز جب 1500 کیلو گرام وزن ہو تو اسے 130 میٹر کے اندر زمین پر اتارا جاسکتا ہے۔ کسی فکسڈ ونگ طیارہ کے ذریعہ سب سے زیادہ بلندی پر اترنے کا ریکارڈ پائلیٹس PC-6 کے پاس ہے جو اس نیپال میں دھولاگیری گلیشیئر پر 5,750 میٹر کی بلندی پر اترکربنایاہے۔

یہ طیارہ خاص طور پر جیٹ ونگ کی تعیناتی کرکے پلیٹ فارم کے طور پر مناسب ہے۔ یہ بہت ہی دھیمی رفتار سے پرواز کرسکتاہے (100کیلومیٹر فی گھنٹہ کم سے کم)۔ اس میں وسیع دروازہ جس سے داخلہ اور خروج آسان ہوجاتا ہے۔

پائلیٹس PC-6ڈیٹا ٹیبل

لمبائی: 11.00میٹر
وزن: زیادہ سے زیادہ اڑنے لائق 2770کیلو گرام
انجن: پراٹ اینڈ وٹنی کناڈا ٹربوپراپ
زیادہ سے زیادہ رفتار: 244کیلو میٹر فی گھنٹہ
رینج: 1612کیلو میٹر
سیلنگ: 8200میٹر

F. ٹرانسمیٹر ایئر کرافٹ (ایگل)


یہ پریشرائزڈ ایئر کرافٹ Webtel.mobi Intercontinental Challenge کے ہوائی بیڑہ کے اوپر ’ٹاپ کور‘ کے طور پر پرواز کرے گا۔ اس کا بنیادی کام یہ ہوگا کہ یہ AS355Nکیمرہ ہیلی کوپٹر اور سونی ایچ ڈی کیمرہ سے نشریہ کی تصاویر کے مائکرو ویو ریڈیو ٹرانسمیشن سگنلس کو زمین پر موجود ایک براڈکاسٹ ٹرک کو ترسیل کرے گا۔ یہ ٹرک اسپین میں لینڈنگ زون پر موجود رہے گا۔

بیچ کرافٹ سوپر کنگ ایئر کو خاص طور پر تیار کیا گیا ہے کہ وہ واقعہ کو کور کرنے والے کیمروں سے موصول ہونے والے سگنل کو ترسیل کرنے کے لئے پلیٹ فارم کے طور پر کام آئے۔ اس میں متعدد انٹینا لگائے گئے ہیں۔ اس میں خاص طور پر تیارکیا ہوا لمبا کیا جاسکنے والا انٹینا لگاہواہے۔ یہ دو میٹر لمبا ہے اور میکانکی طور پر اس کو طیارہ کے نچلے حصہ سے لگایاگیا ہے۔

طیارہ میں خاص طور پر مطالبہ کے ذریعہ بنایاگیا ایک معتبر قسم کا ریڈیو فریکونسی ٹرانسپورٹ خانہ ہے جو جہاز کے پیٹے کے نیچے ہے (یہ دوسرے طیارہ میں کارگو پوڈ کے مشابہ ہے)۔اس میں بہت ہی حساس قسم کے وصول کرنے والے اور ارسال کرنے والے آلات لگے ہوئے ہیں۔ اس طیارہ پر مشن کو انجام دینے کے لئے چار افراد کا عملہ موجود ہوتا ہے۔

سوپر کنگ ایئر فیملی کی پیداوار 1974سے لگاتار جاری ہے، اس درجہ کے کسی بھی سویلین ٹربوپراپ طیارہ کی سب سے لمبی پیداوار ہے۔ اس نے دنیا میں اس طیارہ کے 6600 سے زیادہ اکائیاں خریداروں کو فراہم کی جاچکی ہیں۔

بیچ کرافٹ سوپر کنگ B200ڈیٹا ٹیبل

لمبائی: 13.34 میٹر
وزن: زیادہ سے زیادہ اٹھانے لائق 5670 کیلو گرام
انجن: 2 پراٹ اینڈ وٹنی کناڈ ا PT6A-42ٹربوپراپس
زیادہ سے زیادہ رفتار: 545 کیلو میٹر فی گھنٹہ
رینج: 3338 کیلو میٹر
سیلنگ: 10700میٹر



ٹی او پی

 

2. کیمرہ اور براڈکاسٹنگ آلات

کیمرے
انتہائی واضح تصویر والا سونی HDW730S

براڈکاسٹ کا معیاری کیمرہ جسے اسوسی ایٹڈ پریس ٹیلی ویژن (APTN)کام میں لیتا ہے۔ یہ جیگا ویو ریڈیو فرکونیسی (RF)ٹرانسمیٹر کے ذریعہ ترسیلی طیارہ سے جوڑے جائیں گے۔

طیارہ کے فضا میں پرواز کرنے سے پہلے ان کیمروں کا استعمال ان واقعات کی ویڈیو بنانے کے لئے کیا جائے گا جو کہ چیلنج کو شروع کرنے کے لئے ہوں گے۔ ساتھ ہی اسپین میں لینڈنگ زون کے واقعات کی بھی ویڈیو بنائی جائے گی۔

جس طرح یہ کام کرتے ہیں کہ کیمرے کے پچھلے حصہ میں جیگا ویو ٹرانسمیٹر فٹ ہیں، یہ کیمرہ ہیلی کوپٹر کو سگنل بھیجے گا پھر یہ گردش کرتے ہوئے ترسیلی طیارہ کو بھیج دیں گے۔ اور یہ طیارہ زمین پر اسپین میں موجود باہری براڈکاسٹ ٹرک کو یہ سگنل بھیج دیں گے۔

سونی HDW 730Sڈیٹا ٹیبل

پکچر اکویزیشن موڈ: 1080/50iاور 1080/54.94i
سنسرس: 0.8 سینٹی میٹر، 2.2 ملین پکسل
سگنل ٹو نوائز ریشیو: 54 dB
ورٹیکل اسمیئر: 135 dB
وزن: 5.4 کیلو گرام

سینے فلیکس HD V14

جائرو سے مستحکم کیمرہ سسٹم جو یوروکوپٹر AS355Nپر لگا ہے، بطور خاص فضائی تحفظ کے لئے تسلیم شدہ ہے۔ یہ ہیلی کوپٹر کی ناک پر لگا ہے اس کو نکالا بھی جاسکتا ہے۔ سینے فلیکس کیمرہ چیلنج کے تمام پہلووں کی فلم فضا میں فضا سے بنائے گا۔ یہ 360 ڈگری پر گھوم سکتا ہے، اسی طرح یہ اوپر کی جانب 25 ڈگری کے زاویہ پر مڑ سکتاہے۔

سینے فلیکس HD V14ڈیٹا ٹیبل

زیادہ سے زیادہ آپریشن کی رفتار: 320کیلومیٹر فی گھنٹہ
چوڑائی: 37 سینٹی میٹر
وزن: 32 کیلوگرام
زوم لینس: فیوجی نان 1140 ملی میٹر فوکل طوالت تک
گمبل: پانچ محوروں کا جائرو سے مستحکم

تھامسن LDK 6000ٹرائی ایکس کیمرہ

ایک تھامسن LDK 6000اسٹوڈیو کوالٹی ایچ ڈی کیمرہ لینڈنگ زون میں ٹری پوڈ پر لگا یاجائے گا۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ جب چیلنج ٹیم فضا سے اسپین پہونچے تو اس کو ریکارڈ کیاجائے۔


اس میں زوم لینس لگا ہوا ہے جس کی وجہ سے کیمرہ واضح تصویر لے سکے گا۔ کلوز اپ کے ساتھ جب کہ ابھی چیلنج ٹیم کئی کیلو میٹر دور ہوگی اورزمین پر اترنے تک ان کا تعاقت کرتا رہے گا۔ زمین پر آنے کے بعد یہ میڈیا کے افراد کو بھی رواں انٹرویو کے لئے مہیا ہوگا ۔

LDK 6000او بی (خارجی نشریات) ٹرکوں سے جو کہ لینڈنگ زون کے قریب پارک کئے گئے ہوں گے، بلاواسطہ منسلک ہوگا۔

تھامسن LDK 6000 ڈیٹا ٹیبل

بجلی: ٹرایکس یا DC 12V
وزن: 4.3 کیلو گرام
ححم: 214 ملی میٹر(H)x 125 (W)x 241 (L)
بصری نظام: F1.4 منشور
فلٹرس برائے تصحیح رنگ: برقی
پک اپ ڈوائس: 3 x 2/3” 16:9 HD-DPM+CCDs
تصویری عناصر: 9.2ملین پکسل
داغ: کوئی عمودی داغ نہیں
حساسیت: 2000 lux F9
S/N تناسب والی سگنل میں: 55dB
تبدیلی کا عمق: 55% @ 27 MHz

ساکن تصویری کیمرہ اور لینس

ہوابازی فوٹوگرافر فرینک برزوگ جو کہ Webtel.mobi Intercontinental Challenge پر ساکن فوٹوگرافک تصویریں شوٹ کررہے ہوں گے، وہ Canon EOS 1D Mark3 digital SLR (ایک عدسی انعکاس) کیمرہ استعمال کرتے ہیں۔ ساتھ ہی وہ دیگر خصوصی فضائی تکنیک وآلات فوٹوگرافی کا استعمال کرتے ہیں نیز وہ ایک Canon 70-200mm f2.8 zoom lens کا اور ایک Canon 35-70mm zoom lensاور ایک جڑا ہوا نقطہ ماسکہ 300m f2.8 lens کے طول کا استعمال

Canono EOS 1 D Mark 3 ڈیٹا ٹیبل

تاثیر بخش پکسلز: 21 ملین
IOS شرح 100 سے 3200
کم از کم عدسہ پوش رفتار: 30 سکنڈ
زیادہ سے زیادہ عدسہ پوش رفتار: 1/8000 سکنڈ
مسلسل گرمی: زیادہ سے زیادہ 10 فریم فی سکنڈ
وزن: 1.335 کیلو گرام

کرتے ہیں۔

 


Canon 70-200 zoom lens ڈیٹا ٹیبل

نقطہ ماسکہ کا دائرہ طور: 70-200mm
زاویۂ نگاہ: ورتری34° – 12°
زاویۂ نگاہ: افقی29° – 10°
زاویۂ نگاہ: عمودی19°30' – 7°
عدسے/گروپ: 23/18
دائرہ سوراخ: عرض/طول: f/2.8-32
سوراخ کے بلیڈوں کی تعداد: 8
دائرہ نما سوراخ Y
وزن: 1.1kg




Canon EF 24-70mm F2.8L USM Data Table

کم از کم سوراخ: 22
زیادہ سے زیادہ سوراخ: 2.8
نقطہ ماسکہ کا کم از کم دائرہ: 0.38m
فلٹر کا قطر 77mm
گتے: canon ef
حجم: 83,2 x 123,5mm
وزن: 950g


Canon 300mm f2.8 Data Table

تصریحات:
Canon EF 300mm f/2.8 L IS USM Lens
نقطہ ماسکہ کا دائرہ طور: 300mm
زاویۂ نگاہ: ورتری8°15'
زاویۂ نگاہ: افقی6°50
زاویۂ نگاہ: عمودی4°35'
عدسے/گروپ: 17/13
دائرہ سوراخ: عرض/طول: f/2.8-32
سوراخ کے بلیڈوں کی تعداد: 8
دائرہ نما سوراخ: 3.8kg


B ریکارڈرس
Sony HDW-S280

کیمرہ ہیلی کوپٹرس میں دو ریکارڈر ہیں جو اعلی اور معیاری وضاحت و شفافیت کی خوبیوں سے لبریز ہیں، ان کا استعمال چیلنج فوٹیج کو اعلی شفافیت کے ساتھ ریکارڈ کرنے کے لئے کیا جائے گا۔ (جس کو ضرورت کے وقت معیاری شفافیت ووضاحت میں تبدیل کیا جاسکتاہے)

Sony HDW S280 Data Table

بجلی: AC یا DC
بجلی خرچ: 80W
وزن 6 کیلو گرام
Replay formats: HD/Betacam/Betacam SP/Betacam SX
پلے بیک کا وقت: 62 منٹ تک

 

. مونیٹر
Sony LMD-9050


ریکارڈر مونیٹر کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں جو کہ خود ہیلی کاپٹر میں لگے ہوتے ہیں۔ یہ مونیٹر کیمرہ آپریٹر کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ تصویروں کو ان کے حقیقی وقت پر دیکھ سکےاور ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ کیمرے کی سینے فلیکس حرکات کو ترتیب دے سکے۔

سونی LMD-9050 ڈیٹا ٹیبل

مونیٹر سائز: 20 cm
بجلی AC یا DC
فارمیٹ: HD/SD

 


ٹی او پی

 

3.ابلاغ

A. Gigawave RF transmitters



زمینی کیمروں سے ہیلی کوپٹر تک اشاروں کی بنیادی ترسیل کے لئے بلا واسطہ کیمرے سے منسلک ہوتی ہے اور وہاں سے معلومات کو کیمرہ ہیلی کوپٹر میں موجود لوگوں تک پہونچاتی ہے۔ کو معیاری اور اعلی شفافیت والے فارمیٹ، خارجی نشریات استعمالات اور اسٹوڈیو کے کاموں کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ اپنی خوبی اور وثوق کے لئے جاناجاتا ہے۔

Gigawave D-Cam Clip-on Data Table

فریکونسی پٹی: 1.3 - 7.5GHz
دھن کا دائرہ: 300 MHz
قوت ترسیل: 100mW
Data rater: 4.98 - 31.7 Mbits/s


B. آر ایف ٹرانسمیٹر اور ریسیور

مختلف اقسام کے یہ آلات کیمرہ ہیلی کوپٹر اور سوپر کنگ ایئر میں موجود ہوں گے۔ سوپر کنگ ایئر پہ لگے ہوئے مخصوص اینٹینا آر ایف کے اشارات کو اچک لیں گے اور پھر انھیں آر ایف ٹرانسمیٹر کے ذریعہ زمین پر موجود (اوبی) یعنی خارجی نشریات کے ٹرکوں تک پہونچادیں گے۔


C. خارجی نشریات (او بی) Audio mixing desk – Lawo
خارجی منظر

دو او بی ٹرک اسپین میں لینڈنگ زون کے قریب پارک کئے جائیں گے۔ دونوں ٹرک سوپر کنگ ایئر سے اشارات کو موصول کرنے، انھیں باہم آہنگ کرنے، تصویروں کو ایڈٹ کرنے اور پھر ان کو سیٹلائٹ سے جوڑنے کے لئے آلات سے لیس ہیں۔

داخلی منظر


ان میں سے ایک ٹرک یورو لنکس کی طرف سے مہیا کیا جائے گا اورAPTN کی طرف سے مہیا کردہ دوسرے ٹرک سے کیبل کے ذریعہ منسلک ہوگا۔ یورو لنکس اور اس کے ہدایت کار نشر کے زندہ مواد کے پہلو کا انتظام وانصرام کریں گے جب کہ دوسری طرف APTN اپنے پورے عالمی نیٹ ورک میں تقسیم کی غرض سے ویڈیو نیوز ریلیز تیار کرے گی۔

او بی ٹرک میں آلات کا سوٹ مشتمل ہے:

ویڈیو مکسر۔۔۔ Thomson Kayak 200

ایک ویڈیو مکسر یا سوئچر کا استعمال مختلف قسم کی کچھ ویڈیو مصادر کے درمیان انتخاب کرنے اور بعض صورتوں میں ویڈیو مصادر کو باہم آہنگ کرنے اور ایک خاص اثر کے اضافے کے لئے کیا جاتا ہے۔

آڈیو مکسنگ ڈیسک۔۔ Lawo MC²66



اس میں 512 DSP channels اور 144 summing busses ہیں جو زیادہ سے زیادہ بجلی کی گارنٹی دیتی ہیں جب کہ اعلی درجے کا اشاراتی عمل زیادہ سے زیادہ صحت کو یقینی بناتا ہے، اس کا ابھی تازہ تازہ ترقی دیا گیا آپریشن فلسفہ ‘تفویض بہ منزل مقصود’ تیز رفتار اور محفوظ مداخلت کی اجازت دیتا ہے حتی کہ نازک براہ راست حالات میں بھی۔

اوبی ٹرک ڈیٹا ٹیبل

تخلیق: والوو
بجلی: 250kW
حجم: 14.0m x 2.5m x 4m
کل وزن: 14 tons
ظرف کیمرہ: 12کیمرے

 

D. یوٹل سیٹ



یوٹل سیٹ سیٹلائٹ کا استعمال چیلنج کے فوٹیج کو بی ٹی ٹاور لندن تک پہونچانے کے لئے ہوگا، جہاں سے ان کوڈرس کو انٹرنیٹ براہ راست اسٹریمنگ کے لئےدوبارہ ہدایت دی جائے گی تیسری پارٹی براڈکاسٹرکو براہ راست وقوع کو براہ راست نشریات کے لئے۔ اسے لائیو پوسٹ چیلنج انٹرویو کے لئے بھی استعمال کیاجائے گا۔

یوٹلل سیٹ مواصلات پیرس میں قائم ہے اور ساکن زمینی مدار کے بائیس مقامات میں ستائیس سیٹلائٹوں کو آپریٹ کرتا ہے اور یہ متعین سیٹلائٹ خدمات سپلائی کرنے والے دنیا کے تین سب سے بڑے آپریٹروں میں سے ایک ہے۔ وہ ٹیلی ویژن چینل جو گروپ سیٹلائٹ کے ذریعہ نشر کرتے ہیں، 3200 سے زیادہ ہیں۔ یوٹل سیٹ کی خدمات 150 سے زیادہ ملکوں میں دستیاب ہیں۔


E. بی ٹی ٹاور لندن



بی ٹی ٹاور براہ راست چیلنج فوٹیج یوٹل سیٹ سے حاصل کرے گا جو بی ٹی ٹاور کے ذریعہ تیسری براڈکاسٹر پارٹی کے لئے دوبارہ مرتب کیا جائے گا تاکہ وہ واقعہ کو براہ راست نشر کرسکے۔

بی ٹی ٹاور 189میٹر لمبا ٹاور ہے جو لندن میں واقع ہے، جس کی تخلیق اس لئے عمل میں آئی ہے تاکہ وہ ریڈیائی برقی رو اشاروں کو وصول کرنے کے لئے فضائی تاروں کو لے چلے۔ بی ٹی ٹاور کی طرح اونچی ساخت والے ٹاور ریڈیائی اشارات کو وصول کرنے کے لئے ضروری ہیں کیوں کہ یہ ریڈیائی اشارات عام طور پر نظری اتصال کے ایک خط پر موجود ہوتے ہیں۔

بی ٹی ٹاور ڈیٹا ٹیبل

مقام: 60 Cleveland Street, Fitzrovia, London
معماران: ایرک بیڈفورٹ اور جی آر ییٹس
صرفہ: Pounds 2.5 million (1961 currency)
تکمیل: جولائی1965
بلندی: اصل ساخت میٹر، ایرئر ساخت کے ساتھ میٹر




ٹی او پی

 

4. انٹر نیٹ لہر

یوٹل سیٹ کو ارسال کردہ دی چیلنج کا نشری اشارہ ارضی سیٹلائٹ ڈشوں کے ذریعہ وصول کیا جائے گا۔ پھر اس کو انٹرنیٹ پر لانے کے لئے ایک محفوظ اور اعلی رفتار کے رابطے کے ذریعہ اس کی ڈی کوڈنگ، تقسیم، تجزیہ، ان کوڈنگ اور اسٹریمنگ کی جائے گی۔

چند سازوسامان جو براہ راست انٹرنیٹ ویب کاسٹ کے لئے استعمال کئے جائیں گے، حسب ذیل ہیں:


A. کنٹرول روم

مرکزی سوئچنگ، موصول ہونے والے آڈیو اور ویڈیو اشارات کی نگہداشت اور ان کی پیداوار، لوکل کمنٹری کے اندراج، انٹرنیٹ کی کوڈنگ اور اس پر اگلی ترسیل کے انتظام وانصرام کے لئے۔

B سیٹلائٹ ڈشز

یوٹل سیٹ سیٹلائٹ سے نشریاتی اشارات کی وصولی قابل حرکت 2.4m Ku اور ساکن1.8میٹر ڈش کے ذریعہ

C ٹین برگ ریسیور۔۔ڈی کوڈرس

یہ لوگ مذکورہ سیٹلائٹ ڈشوں کے ذریعہ موصول شدہ یوٹل سیٹ سیٹلائٹ کے اشارے کو وصول کرتے اور ڈی کوڈ کرتے ہیں۔

HP 8560A Dاسپیکٹرم انالائزر

یہ آلہ سیٹلائٹ سے آنے والے اشارات کا تجزیہ کرتا ہے تاکہ اس مخصوص براہ راست مواد کو ممکنہ حد تک بہتر بنایاجاسکے۔

E: لہری تشکیل مونیٹرس


لہری تشکیل مونیٹر اور ریسٹرائزر موصول ہونے والے آڈیو اور ویڈیو اشارات کے مشمولات کی معیار کی مفصل تصدیق کے قابل بناتا ہے۔ مطابقت اور معیار کی تصدیق کرسکے گا۔

F. ان کوڈنگ کے لئے سرور

یہ طاقتور سوپر مائکرو سرور ویوکاسٹ SDI Osprey 530 AV acquisition interface کارڈ کے ساتھ منسلک ہیں۔یہ نشریاتی معیار رکھنے والے ڈیجیٹل آلات کے Webtel.mobi Intercontinental Challenge براہ راست مشمولات کے انٹرنیٹ پر جاری ہونے سے قبل قابو کرنے اور ان کوڈ کرنے کے وظائف انجام دیتے ہیں (اس صورت میں ‘اکامئی سی ڈی این(تقسیم مشمولات نیٹ ورک)کی وساطت سے)

مرکزی نگہداشت، موصول ہونے والے آڈیو ویڈیو اشارات کو باہم ملانے، کمنٹری کرنے والے کی صوتی تفصیلات کا اندراج کرنے اور انٹرنیٹ کے لئے ان کوڈنگ اور پھر انٹرنیٹ کے لئے اس کی ترسیل کرنے جیسے کاموں کے انتظام وانصرام کے لئے۔

اکامئی ٹیکنالوجی کے پاس تقریباََ 50,000 سرور ہیں جو دنیا کے 72ملکوں کے 2,000 سے زیادہ مقامات میں پھیلے ہوئے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اکامئی ایج پلیٹ فارم صارین کے انتہا درجے کی ٹریفک کو بھی آسانی سے جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جب ٹریفک بڑھ رہا ہوتا ہے تو اکامئی کا نیٹ ورک اس کا پتہ لگالیتا ہے اور خود بخود ٹریفک کے بارکو ان سروروں اور ڈیٹا سنٹروں کو برابر برابر منتقل کردیتا ہے جو ہر استعمال کنندہ کی مناسب ترین خدمت کے لائق ہوتے ہیں۔ متساوی بار منتقلی کا تاثیر بخش فیصلہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ استعمال کنندہ کے مقام اور انٹرنیٹ کی کنڈیشن کا ٹھیک اسی وقت تجزیہ کریں جب وہ اسے استعمال کررہا ہو، ساتھ ہی آپ سرور اور ڈیٹا سنٹر کے بنیادی ڈھانچے کی وسعت اور موڈ کا بھی تجزیہ کریں۔

ہر استعمال کنندہ کی www.webtel.mobi کو ختم کرنے کی درخواست اکامئی کے انٹلی جینٹ ڈی این ایس کی وساطت سے ایک اکامئی ایج سرور سے جڑی ہوتی ہے۔ مشمولات کی درخواست موصول ہونے پر ایک ایج سرور موزوں مشمولات (ایچ ٹی ایم ایل پیج، تصویر، دستاویز وغیرہ) کو ایک مقامی ذخیرے سے حاصل کرے گا یا اگر وہ متعلقہ مشمولات ذخیرہ اندوز نہیں ہے تو اصل جگہ سے لے گا، صارف کے ذریعہ منتخب کئے گئے فیچرز کی عرضی گزارے گا، کسی بھی مناسب ایج پروسیسنگ کو بچالائے گا اور بالآخر استعمال کنندہ کے ذرعہ درخواست کئے گئے مضمون کو نتیجے کے طور پر پیش کردے گا۔


ٹی او پی



5. تلاش اور بچاؤ کے سازوسامان

A. تلاش اور بچاؤ ہیلی کوپٹر

بیل 412 تلاش اور بچاؤ ہیلی کوپٹر دو سابق اسپیشل فورس کے کارکنوں کو سوار کئے ہوگا جو طیارے سے صف بندی کرنے، سمندر میں تیرنے، سمندر سے بچاؤ اور چرخی آپریشن جیسی مہم میں تربیت یافتہ ہوں گے، اگر کوئی ایمرجنسی پیش آگئی تو وہ پانی کے اندر اتریں گے۔ وہ اگر ضرورت آپڑی تو بچاؤ کے لئے ایک رافٹ مہیا کریں گے۔

ہیلی کوپٹر پر موجود پرواز انجینئر اور تلاش اور بچاؤ تیراکوں کے درمیان رابطے کی واحد شکل دستی اشارہ ہوگا۔ پرواز انجینئر چرخی کو سنبھالنے اور کنٹرول کرنے کا کام بھی کرے گا۔





B. دی سپینش کوسٹ گارڈ
(بحری تحفظ و بچاؤ ایجنسی)

ہسپانوی بحری تحفظ و بچاؤ ایجنسی کو دی چیلنج کے سلسلے میں ایک مشاورتی دستاویز موصول ہوا، اور سمندر میں کسی ہنگامی صورت حال کے لئے تیار کی گئی علاقہ کی بندارگاہوں میں اس کی سرچ اینڈ ریسکیو اکائیاں ہیں جن میں 15 میٹر کی لمبائی والی ایک سریع العمل کشتی اور ایک 21میٹر کی لمبائی والی کشتی بھی شامل ہیں۔ سپینش میری ٹائم سیفٹی اینڈ ریسکیو ایجنسی میں 1500سے زائد پیشہ ور ملازمین ہیں جو دن میں 24 گھنٹے اور سال میں 365 دن اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ میری ٹائم ریسکیو ایجنسی سے متعلق بچاؤ کاریوں کو ہسپانوی ساحلی خطوط کے ساتھ تقریبا 8000 کیلو میٹر میں کافی حکمت عملی سے لگائی گئی ہیں اور اس میں 16 بچاؤ کشتیاں، 55 سریع العمل کشتیاں (Salvamares) اور 9 کھوج و بچاؤ ہیلی کاپٹرز شامل ہیں۔ ان تمام اکائیوں کو بحری بچاؤ اور آلودگی سے مقابلہ کے عمل کے لئے ڈیزائن کی گئی ہیں جنہیں ماہرین چلاتے ہیں اور ان کو کافی ترقی یافتہ تکنیکی وسائل دستیاب ہیں۔

C. آبی تلاش اور بچاؤ کے سازوسامان
بچاؤ رافٹ

جس رافٹ کو استعمال کیا جانا ہے وہ T4ماڈل ہے۔ یہ مکمل طور پر ہوائی ٹیکسی، کارپوریٹ اور جنرل ہوابازی کے لئے منظور شدہ ہے۔ ان لائف رافٹ (کھلی ہوئی ربر کی کشتیاں) کے اندر ایک چھوٹی رسی سے چلنے والا اور ہاتھ سے آپریٹ کرنے والا کاربن ڈائی آکسائڈ (CO2) انفلیشن سسٹم ہے۔ ایک دستی طور سے آپریٹ کیا جانے والا ہینڈ پمپ جو بورڈنگ اسٹیشن کے ہینڈل سے بندھا ہوتا ہے، مکمل طور سے ہوا کو مہیا کرنے کا کام کرتا ہے یا ضرورت کے وقت پانی کے اندر بہنے والے چیمبر سے ہواکو خارج کرتا ہے، دو علیحدہ علیحدہ چیمبروں میں سے ہر ایک کو الگ الگ مساوی پریشیر کے لئے آراستہ کیا گیا ہے جو کہ پریشر ریلیف والو کے ذریعہ ڈالا جاتا ہے۔

T4 Data Table

شرح وسعت: 4افراد
انتہائی وسعت: 6 افراد
کل وزن جو ٹیوب تیراکی کے لئے برداشت کرسکے: 399.2 کیلو گرام
عرشہ کا علاقہ فی آدمی (شرح وسعت کے حساب سے) 0.34 sq m

نیم خشک ویٹسوٹ

ایک عدد نیوپرین (ایک مصنوعی میٹریل جو ربر کی طرح دکھتا ہے) کا بنا ہوا ویٹ سوٹ (جو کہ ٹخنوں، کلائیوں اور گردن کے حصے پر اضافی گرمی پہونچانے اور پانی سے رکاوٹ پیدا کرتا ہے) بہت ہی اہم ہے کیوں کہ پیراک بحر اوقیانوس کے انتہائی درجے کے ٹھنڈے پانی میں سردی کے دنوں میں کام کررہے ہوں گے۔ ‘نیم خشک’ کی تجویز ڈرائی سوٹ اور ویٹ سوٹ کے بہت سے فوائد کو ایک ہی نرم اور آرام دہ پیکج میں ضم کردیتی ہے۔ یہ پانی کے اندر پانی سے بچنے اور محفوظ رہنے کا بہت ہی طاقتور مگر کم لاگت والی خدمت انجام دیتا ہے۔ اور پھر اس کو استعمال کرنے کے بعد بے ہنگم اور بے ڈول ربر جاموں کی ضرورت نہٰں پڑتی۔ شانوں کے پچھلے حصے پر لگا ہوا خود سے بند ہونے والا زپ ۔ اس سوٹ میں بہت اہم کردار نبھاتا ہے کیوں کہ یہ ٹھنڈے پانی میں تھپیڑوں سے بچاتا ہے جس کا تجربہ پانی میں داخل ہوتے وقت اکثر ہوتا ہے۔




جیٹ فن فلیپرس، لو پروفائل ماسک، اور اسنارکل(سانس لینے والی نلکی)


یہ پر پانی میں زیادہ تیزی سے آگے بڑھنے میں معاون ہونے کے ساتھ ہیلی کوپٹر کی تنگ حدود کے لحاظ سے کم وزن اور کم جسامت والے بھی ہیں، جو تلاش اور بچاؤ عملہ کے لئے اپنی پسند کے ہیں۔یہ پر آرامدہ، غیر محنت طلب استعدادو اثر آفرینی رکھنے کے ساتھ آسانی سے سمت بدلنے، اوپر کی طرف جانے اور پیڈل پاور جیسے اوصاف سے بیک وقت متصف ہیں۔اس کا جوڑ وہیل اور ڈالفن کی طرح رواں ہے، بلیڈ پائیوٹ کو ڈھیلا رکھتے ہیں، دباؤ پیدا کرتے اور بڑھاتے ہوئے یہ کھنچاو کو کم کرتے ہیں۔ یہ بہت اہم ہے کیوں کہ اس علاقے کی لہریں جہاں پر تیراک راحت کاری کا کام کریں گے )شمالی بحر اوقیانوس کا حصہ جہاں پر بحر اوقیانوس اور بحر روم آپس مٰیں ملتے ہیں اور بہت شدت سے چکراتے ہیں(انتہا درجے کی طاقتور لہریں ہیں۔

سانس لینے والی نلکی کا استعمال غوطہ خوروں کے ذریعہ پانی کے اندر سانس لینے کے لئے کیا جاتا ہے، یہ اسنارکل سمندری پانی کو غوطہ خور کے منہ میں جانے کے بجائے اس کے آس پاس روکے رکھتا ہے۔ نیم خشک ڈیزائن پانی کو اسنارکل کے اوپری حصے سے گزرنے سے بچاتا ہے تاکہ غوطہ خور سانسوں کے ذریعہ ہوا کو اپنے اندر کھینچے نہ کہ پانی کو۔ غوطہ خور پانی کی گہرائی سے سطح پر آنے کے بعد بیرل اور ٹیپ کو صاف کرنے کے لئے ہلکے ہلکے سانس باہر کرتا ہے تاکہ اسنارکل ساف ہوسکے۔ اسنارکل خمیدہ شکل ہونے کے باعث پانی میں ڈوبنے کے بجائے غوطہ خور کے سر سے چمٹا رہتا ہے۔ جب غوطہ خور سطح پر آکر اپنے نچلے حصے کے ارد گرد آنکھ گڑاکر دیکھتا ہے۔

لو پروفائل ماسک غوطہ خور کے چہرے کے بالکل قریب چسپاں ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ایک ہیلی کوپٹر جیسی سہولت کے ماحول میں غیر متوقع رکاوٹوں کا پیش آنا زیادہ آسان نہیں ہے، کیوں کہ یہ چہرے سے بالکل قریب لگا ہوتا ہے ،ا س لئے غوطہ خور کے لئے نسبتاََ آسان ہے۔ ہیلی کوپٹر سے پانی میں کودتے وقت اس کو اپنے چہرے پر برقرار رکھنا اور گرنے سے بچانا۔

یہ ماسک ایک آرامدہ اور نرم شکل میں کرسٹل سیلی کون کا بنا ہوا ہے اور اس میں ایک ادنیٰ پروفائل والا یک رخی والو جو تیراک کو ناک کے ذریعہ سانس باہر نکالنے اور پانی کو لگاتار باہر نکالنے کی اجازت دیتاہے۔



پی ڈی ایف (ذاتی فلو ٹیشن آلہ)

یہ ایک قسم کی لائف جیکٹ ہے جو تیراکوں کو اضامی مدد فراہم کرتی ہے اس میں ہوابھرنے کے دوطریقے ہیں۔ ایک تو یہ کہ جیکٹ میں ایک گولی ڈال دی جاتی ہے جو پانی سے ٹکراتے ہی گھل جاتی ہے اور جیکٹ میں ہوابھرجاتی ہے۔(یہ اس وقت کام آتی ہے جب کہ جیکٹ پہننے والا بےہوش ہو) دوسرا طریقہ یہ ہے کہ جیکٹ میں ایک ہینڈل لگا ہوتا ہے جسے کھینچنے پر جیکٹ میں ہوابھر جاتی ہے۔ اس میں ایک ہوا بھرنے کا ٹیوب بھی لگا ہوتا ہے جس کے ذریعہ تیراک ہوا بھر سکتا ہے۔

اس میں ایک ایمر جینسی سیٹ، لائٹ لگانے کے لئے فیتہ اور جوڑنے کے لئے ہک بھی لگی ہوتی ہے۔ نیز تیرنے والے حصے پر ایک منعکس ہونے والا فیتہ بھی لگاہوتا ہے۔



بحری ہیلمیٹ، بچاؤ چاقو اور متعدد آلات

یہ ہیلمیٹ بچاؤ تیراک کو پانی کے اندر موجود ٹکرانے والی چیزوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے وہ بذات خود ان سے بچاؤ نہیں کرسکتا کیوں کہ اس کے ہاتھ خالی نہیں ہوتے۔ بچاؤ کے عمل میں ایک ایسے چاقو کی ضرورت ہوتی ہے جو غلط استعمال کے باوجود صحیح سلامت رہے، اسی چیز کو ذہن میں رکھتے ہوئے بچاؤ چاق تیار کیا جاتا ہے۔ اس کے پھل پر عمدہ ٹیفلان کی پالش ہوتی ہے جو زنگ نہ لگنے والی اسٹیل کو موسم کی سختیوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ اس چاقو کی خصوصیت یہ ہوتی ہےکہ اس کا نوک بہت ٹھوس ہوتا ہے جو باریک کاموں کے لئے بڑا کارآمد ہوتا ہے، ساتھ ہ پھل بھی ایسا ہوتا ہے جو کاٹنے اور چھیلنے کے لئے کافی ہوتا ہے۔ یہ چاقو پانچ ملی میٹر موٹا ہوتا ہے اور اس کا نوک اور پھل ممکنہ حد تک موٹے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اس کی دھار کند نہیں ہوتی ۔ اس چاقو کے دستہ میں فنگر گارڈ اور اچھی گرفت کے لئے درار بنی ہوتی ہے۔


ٹی او پی